پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر،سینکڑوں بلدیاتی نمائندے پارٹی میں شامل ہوگئے

13kpkbaldiatainumaindyshamil.jpg

خیبرپختونخواہ میں آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہائوس خیبرپختونخوا میں ایک تقریب ہوئی جس میں شانگلہ، کوہاٹ، پشاور، سوات، دیر، باجوڑ، چترال، مردان اور چارسدہ ودیگر علاقوں سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار لی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بلدیاتی نمائندوں کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا اور مبارکباد دیتے ہوئے انہیں پارٹی کی ٹوپیاں بھی پہنائیں۔

https://twitter.com/x/status/1577617868782444544
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور میں پشاور اور ملاکنڈ ریجنز کے ولیج اور نیبر ہڈ کونسلز کے چیئرمینز سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ڈرامہ جلد ختم ہونے والا ہے، نچلی سطح پر عوام نے پی ڈی ایم میں شامل ہونے والی تمام جماعتوں کو صفایا کر کے رکھ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر کی مقبول ترین جماعت بن کر ابھری ہے، عوام نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، جلد ہی چوروں اور ڈاکوئوں کے ٹولے سے نجات حاصل ہوگی۔ پاکستان کی باشعور عوام کے تعاون سے حقیقی آزادی مارچ کو ہر صورت کامیاب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عوام کیلئے حقیقی آزادی کے حصول تک پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، عمران خان پاکستان کی آواز اور ملک کی ضرورت ہے، ان کی مقبولیت میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، وہ آنے والی نسلوں اور پاکستان عوام کی آزادی کیلئے جنگ لڑ رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1577618151478595594
بلدیاتی نمائندوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت ہماری قیادت پر عوام کے بھرپور اعتماد کا کی عکاس ہے۔انہوں نے اس موقع پر وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام کی فلاح وبہبود کیلئے منشور نہیں، ان کا ایک ہی مقصد ہے وہ قومی وسائل کی لوٹ مار ہے جو یہ لوگ گزشتہ تین دہائیوں سے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ تقریب میں مختلف علاقوں کے 100 سے زائد ولیج ونیبر ہڈ کونسلز کے چیئرمین نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی ہری پور اور سائوتھ ریجنز کے 200 سے زائد بلدیاتی نمائندوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا، وزیراعلیٰ محمود خان نے بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی کی ٹوپیاں بھی پہنائیں تھیں۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Sad Cry GIF by SpongeBob SquarePants
Na kar yara —-Bajwa Bharwa Nadeem khusra Brig Rashid Qadiani—- Nooray Murdari aur Fazlu Kanjar pehlay he prayshan hein ???​

 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
ایک طرف تحریک انصاف اور عوام۔
اور دوسری طرف غلیل والے اور ان کے بنٹے۔
غلیل والوں کی حرمزدگیاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔