پی ٹی آئی کی پوزیشن بہت مضبوط،حکومت کی کوشش ہے انتخابات کو لٹکایا جائے:اطہر

athar-kazmi-khan-election-nawaz-in.jpg


فوری طور پر انتخابات کروا دیئے جائیں تو پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن بہت مضبوط ہے، اسی لیے موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ انتخابات کو زیادہ سے زیادہ لٹکایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں 'ایک سوال کہ "حکومت کی پوزیشن اس وقت خاصی بہتر ہے، معیشت میں بھی بہتری آ رہی ہے، کیا عمران خان کی موجودہ سیاسی حکمت عملی انہیں اگلے انتخابات میں کامیابی دلا پائے گی؟

" کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار اطہر کاظمی کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ اگر آپ کو نااہل کر دیا جائے تو کیا تحریک انصاف پھر بھی جلد انتخابات کے مطالبے پر قائم رہے گی جس پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہم فوری انتخابات چاہتے ہیں۔


عمران خان نے کہا کہ مجھے ایک منصوبے کے تحت نوازشریف کی طرح نااہل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ہمارے سامنے یہ ڈیل رکھی جائے کہ آپ اور نوازشریف دونوں انتخابات میں حصہ لیں جبکہ مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ ستمبر میں میاں محمد نوازشریف کی واپسی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک انتخابات کا تعلق ہے، عمران خان کی سیاست ہر جگہ نظر آرہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔ ہر جگہ ان کا بیانیہ بک رہا ہے، وہ انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

اطہر کاظمی نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے انتخابات کا ماحول بنایا ہوا ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں اس وقت اگر کوئی سیاسی جماعت عام انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے تو وہ پاکستان تحریک انصاف ہے اور اس کی پوزیشن سب سے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اس وقت کسی صورت انتخابات نہیں چاہے گی،ن لیگ کے ذرائع بھی یہی بتا رہے ہیں جبکہ میاں نوازشریف بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم فوری انتخابات میں نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دے دی جائے تو باقی معاملات پر حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر فوری طور پر انتخابات کروا دیئے جائیں تو پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن بہت مضبوط ہے، اسی لیے موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ انتخابات کو زیادہ سے زیادہ لٹکایا جائے۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی ۔جب بھی انتخابات ہوں گے انشاء اللہ پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جتنا لٹکایں گے اس میں ایسی حرکتیں کریں گے کہ اپنے لٹکنے کے امکانات بڑھایں گے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
لٹکانے کا کوئی فائدہ نہیں ورنہ کیپٹن صفدر کا کب کا لٹکا ہوا ہے کسی کام نہیں ہے۔۔