پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے کےپیش نظر اسلام آباد کو سیل کرنا شروع

rana1.jpg

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ دھرنے کے پیش نظر اسلام آبا د کو سیل کرنے کی تیاری کرلی ہے، اس کیلئے ہزاروں کنٹینرز اسلام آباد پہنچا دیئےگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے دھرنے سے قبل اسلام آباد کو سیل کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے 11سو سے زائد کنٹینئرز اکھٹے کرلیے ہیں، جیسے ہی دھرنے کا اعلان کیا جائے گا وفاقی حکومت ایک ہفتے کیلئےدارالحکومت کو سیل کردے گی۔

اسلام آباد پولیس نے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے 25 ہزار کی اضافی نفری فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ 50 ہزار ربڑ کی گولیاں، 60 ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیلز بھی فراہم کی جائیں گے، آنسو گیس کے شیلز مظاہرین پر پھینکنےکیلئے 10 ڈرون بھی اسلام آباد پولیس کو فراہم کیے جائیں گے۔


پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی دھرنے اور مظاہرے اور ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی کیا جائے گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایک ہفتے کے دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام اسکول اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان کردیا جائے گا جبکہ تمام امتحانات بھی ملتوی کردیئے جائیں گے۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
achi tarha sey seal karo..

Aur phir Imran Khan call wapis lay lay.

aur yeh unseal karay.....aur Imran Khan phir call dey dey..

continue the cycle. Jam Islamabad without any dharna