پی ڈی ایم قیادت عمران خان کاسیاسی طور پر مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہی،کاظمی

17kazmikhanmuqabla.jpg

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اگر سمجھتی ہے کہ عمران خان ایک غیرمقبول سیاستدان ہے اور اسے یہ اتحادی شکست دے سکتے ہیں تو عمران خان کے مقابلے میں کسی کو بھی 9 نشستوں پر کھڑا کر لیں، ان کا انتخابی میدان میں مقابلہ کریں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں اس سوال پر کہ "کیا عمران خان کا قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ درست ہے" کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اگر سمجھتی ہے کہ عمران خان ایک غیرمقبول سیاستدان ہے اور اسے یہ اتحادی شکست دے سکتے ہیں تو عمران خان کے مقابلے میں مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری، اسفند یار ولی، شہباز شریف یا بلاول بھٹو کو 9 نشستوں پر کھڑا کر لیں، ان کا انتخابی میدان میں مقابلہ کریں۔


ان کا کہنا تھا کہ ایسا کبھی نہیں ہو گا کیونکہ یہ جانتے ہیں انہیں شکست ہو گی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری سیاسی اشرافیہ نے آج تک اپنے تکبر میں عمران خان کو سیاستدان کے طور پر قبول نہیں کیا اور نہ ہی کبھی ان کے حق میں بات کرنے والے کسی شخص کی بات کو اہمیت دی، عمران خان کے ووٹرز کو گمراہ کہا سمجھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج یہ لوگ اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ عمران خان کا سیاسی طور پر مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کروانے یا کسی بھی طرح انہیں نااہل کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ مخالف کو حقیر جانیں گے اور اپنی حقارت کا اظہار کریں گے اور مسائل کو حل کرنے کی طرف نہیں آئیں گے تو ایسا ہی ہو گا۔ اتحادی حکومت ہر برائی کی جڑ عمران خان کو قرار دیا اس لیے اس نے عوام کے سامنے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری، اسفند یار ولی خان بھی عوام میں جائیں اور عمران خان کا مقابلہ کریں، انصاف الیکشن کمیشن میں کیوں ڈھونڈ رہے ہیں۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
Zardari, Fazulu, Hamza should contest against Imran Khan ? if they have GUTS.