چین اور پاکستان کے دو شہروں کے درمیان "سسٹرسٹی" معاہدہ طے پاگیا

sisiter-cities-211.jpg


چینی چہر چنگ داؤ اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد کے درمیان "سسٹرسٹی" کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں شہروں کے درمیان طے پانے والا یہ معاہدہ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کا سبب بنے گا۔

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ دونوں شہروں کے درمیان اس معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں، یہ معاہدہ شہری سفارت کاری کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سسٹر سٹی کے مطاہدے سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان براہ راست اور کاروبار سے کاروبار تعاون بڑھے گا، اس کے علاوہ سیاحتی و ثقافتی شعبوں میں بھی بہتری آئے گی۔

https://twitter.com/x/status/1451073536035106816
واضح رہے کہ چینی شہر چنگ داؤ کی متعدد کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں ، جن شعبوں میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے ان میں زراعت، سروسز اور الیکٹرانکس کے شعبے قابل ذکر ہیں۔