چین کتنی بڑی آبادی کو مکمل کورونا ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا ؟

05fbd320-f65e-44a8-84d1-a9d5d6788a1e.jpeg


چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے ایک ارب سے زائد آبادی کو مکمل کورونا ویکسین لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے وزات صحت نے ایک ارب سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لگانے کا دعوی کیا ہے۔ ترجمان وزات صحت کا کہنا ہے کہ چین میں اب تک ایک ارب سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لگ چکی ہیں جو ملکی آبادی کا 71 فیصد بنتی ہیں۔

اس ضمن میں چین کے نیشل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان کی جانب سے اعدادوشمار جاری کئے ہیں جن کے مطابق ملک بھر میں شہریوں کو کورونا ویکسین کی 2 ارب 16 کروڑ خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ دوسری جانب بھارت نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 18 کروڑ 40 لاکھ لوگوں کو مکمل کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں بھی اب تک 18 کروڑ لوگوں کو مکمل کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ پاکستان کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک میں 2 کروڑ 24 لاکھ 1275 لوگوں کو کورونا کی دونوں خوارکیں لگائی جاچکی ہیں۔