ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر، 170روپے سے بھی تجاوز کرگیا

pkr-4-1.jpg


انٹر بینک میں ڈالر ٹریڈنگ کے دوران 170 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج کئی دن بعد تیزی دیکھنے کو ملی۔

منگل کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے اضافہ دیکھا گیااور ایک امریکی ڈالر 170 روپے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک وقت میں قیمت خرید 171 روپے 50 پیسے جب کہ قیمت فروخت 172 روپے 20 پیسے بھی دیکھی گئی ہے۔

فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی مانگ میں تیزی آنے سے روپیہ دباؤ کا شکار رہے جبکہ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1442799998752542721
ماہرین کے مطابق روپیہ کمزور ہونے مطلب مہنگائی میں اضافہ ہے۔ حکومت کو سخت اقدامات لینا ہوں گے۔ ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف ایکشن لینا ہوگا اور غیرضروری درآمدات پر پابندی لگانا ہوگی۔

دوسری جانب آج کئی دنوں بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی۔ آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 457 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 45274 پر پہنچ گیا اور 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔۔

اس دوران سٹاک مارکیٹ میں 1.02فیصداضافہ ہوا۔
 

Res1Pect

Minister (2k+ posts)
اب تو پاکستانی کرنسی سے قائد اعظم کی تصویر ہٹا دینی چاہیے

اتنے اعلیٰ شخص کی تصویر اتنی 'بے قدر' چیز پر
 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
اب تو پاکستانی کرنسی سے قائد اعظم کی تصویر ہٹا دینی چاہیے

اتنے اعلیٰ شخص کی تصویر اتنی 'بے قدر' چیز پر
Imran khan ki laga dain ya Nawaz Sharif ki.
i think Wardi ki Pic theek rahay g, with Markhoor on it :P ;)