ڈیلٹا کے بعد پاکستان میں ایک اور خطرناک قسم کا کورونا وائرس آ گیا


معروف خبر رساں ادارے جنگ کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی آگیا ہے، کورونا سے متاثرہ کئی مریضوں میں کیلیفورنیا قسم کا کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک نئی کیلی فورنیا قسم کا کورونا وائرس بھی مریضوں میں پایا گیا ہے، جس سے متعلق ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام ویکسین اس نئے ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کرنا ضروری ہیں، زیادہ لوگوں نے ویکسین نہ لگوائی تو کورونا وائرس دوبارہ سراُٹھا سکتا ہے۔


سربراہ این سی او سی نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، نوشہرہ، فیصل آباد اور مردان میں ویکسی نیشن کا عمل مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد، پشاور، گلگت، میرپور میں ویکسینیشن کا عمل بہترین ہے جبکہ اسکردو ، چارسدہ ، سرگودھا میں بھی ویکسینیشن مہم اچھی رہی۔