کالعدم تنظیم سے معاہدہ کرنے والے وزراءزمہ داری لیں،وزیراعظم پرناڈالیں،واوڈا

6vavdatlp.jpg

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کالعدم (ٹی ایل پی) سے معاہدہ کرنے والے وزراء سے ذمہ داری لینے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں معاہدہ کرنے والے خود ذمہ
داری لیں، معاملہ وزیراعظم پر نہ ڈالیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں کہا ہے کہ جن وزراء نے کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے خود ذمہ داری لیں، معاملہ وزیراعظم پر نہ ڈالیں۔ فیصل واوڈا نے لکھا کہ تمام مسلمان نبی کریم ﷺ سے محبت کرتے ہیں، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، مسئلےکاحل فوری طور پر امام کعبہ اور متولی روضہ رسول ﷺ کو بلا کر نکالا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں تمام مسلم ممالک مل کے اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کر سکتے ہیں۔

FCuPW8mWEAMhsup


اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معاہدہ کیا ہے، اس پر دستخط ہیں اس پرقائم ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیم کا ایجنڈا کچھ اور ہے، فرانس کی ایمبیسی کو بند نہیں کیا جاسکتا، فرانس کا سفیر پاکستان میں موجود ہی نہیں۔


دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دو ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 
Last edited:

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
If ministers committed something government has to execute those commitments and then if those commitments were wrong and were done without PM's approval then those ministers must be removed and if with PM's consent then PM along with minister must resign.
Allah says in the Quran: “And be true to every promise, for verily you will be called to account for every promise which you have made.” (17:34)
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
تُو اپنا منہ بند رکھ . تیرا کوئی کام نہیں اسمیں
جس نے معاہدہ کیا وہ جانے ہوں جن سے کیا وہ جانیں . تُو اپنے کام سے کام رکھ بس
تین میں نہ تیرہ میں، بس خطبہ جھاڑنے اور فتوے دینے چلے آئے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ان سے معاہدہ نہیں بلکہ ڈنڈا دینا چاہیے۔۔۔ یہ شیخ رشید ٹائپ لوگ خود بھی دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔