کراچی: لرزہ خیز قتل کس نے کیا؟ خاتون کے ویڈیو بیان کے بعد کیس میں نیا موڑ

hada-ha.jpg


کراچی:صدر میں 65سالہ شخص کے ٹکڑے ٹکڑے کس نے کئے؟

کراچی کے علاقے صدر میں 65 سال کے شخص کو ٹکڑے ٹکڑے کس نے کئے معمہ حل نہ ہوسکا، ملزمہ کے بیان سے کیس نے ایک بار پھر نیا موڑ لے لیا،پولیس نے ایف آئی آر میں قتل کا الزام خاتون پر ڈال دیا، جس میں موقف اپنایا گیا کہ شواہد کے مطابق فلیٹ سے ملی خاتون ہی قاتل ہے،مقتول اور ملزمہ میاں بیوی نہیں ، مقتول کی اپنی بیوی سے 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں۔

دوسری جانب ملزمہ سے جب سوالات کئے گئے تو اس نے صاف کہہ دیا اسے نہیں پتہ قتل کس نے کیا،خاتون کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا ، جب اس سے پوچھا گیا کہ کیسے قتل کیا؟ تو کوئی جواب نہ دے سکی،خاتون نے کہا کہ اس سے اس کے اہلخانہ سے پوچھیں ہم نے کیا بگاڑا تھا، میرا بھائی بہنیں اس کی بیٹیاں سب غائب ہیں۔


پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت خاتون کے ہاتھ اور کپڑے پر خون کے دھبے موجود تھے۔ لاش کے ٹکڑے بکھرے ہوئے تھے،فلیٹ سے آلہ قتل، چھری، ہتھوڑا اور دیگر سامان برآمد ہوا جس کا خاتون کے مطابق اسے کچھ علم نہیں۔

دوسری جانب مقتول کا ایک بیٹا بھی منظر عام پر آیا ہے جس نے دعویٰ کیا ہےکہ خاتون اور مقتول آپس میں میاں بیوی تھے جو پچھلے 6،7 سال سے ساتھ رہ رہے تھے،نمائندہ جیونیوز سے گفتگو میں خاتون نے کہا کہ مقتول ڈاکٹر تھا اور میرا شوہر نہیں بہنوئی تھا۔ خاتون نے اپنا پہلا بیان نشے کی حالت میں دیا جس کے بعد پولیس باضابطہ طور پر اس کا دوبارہ بیان لے گی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔