کراچی:مبینہ پولیس مقابلےمیں نوجوان جانبحق،ٹویٹر پر'جسٹس فارارسلان'ٹاپ ٹرینڈ

6%D8%AC%D9%81%D8%A7%D8%B1%D8%B3%D8%A7.jpg

کراچی میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلے میں 14 سالہ طالب علم ہلاک ہوگیا ہے جس کے بعد ٹویٹر پر " جسٹس فار ارسلان" کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 سالہ طالب علم ارسلان محسودہلاک ہوگیا، واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔

ارسلان کے لواحقین نے موقف اپنایا ہے کہ بچے کے پاس نہ کوئی اسلحہ تھا اور نہ ہی وہ کسی جرم میں ملوث تھا ، پولیس نے جعلی مقابلے میں معصوم کی جان لے لی۔

ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں ارسلان پر فائرنگ کرنے والے پولیس کانسٹیبل توحید کو حراست میں لینے اور تھانے کے ایس ایچ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے معاملے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل، ایس ایس پی سینٹرل اور ایس پی گلبرگ شامل ہیں، تحقیقاتی کمیٹی کو معاملے کی چھان بین کے بعد 24 گھنٹوں میں رپورٹ ڈی آئی جی آفس ارسال کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

کراچی کے ایک اور شہری کو مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کرنے پر کراچی سمیت ملک بھر کے عوام نے سوشل میڈیا پر مذمتی بیانات کی بھرمار کردی ہے اور مطالبہ کیا ہے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کی جائیں اور کراچی کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1468073669939367941
https://twitter.com/x/status/1468090057940783107
https://twitter.com/x/status/1468151692038479875
https://twitter.com/x/status/1468135298357940225
https://twitter.com/x/status/1468154062612930565
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
IS ARSALAN K NAAM K SAATH IFTAKHAR NAHIN LAGA HOWA, JUSTICE K LIA JUSTICE IFTAKHAR KA ARSALAN HONA ZARORI HAI !!! SORRY!!!