کراچی میں ایک گھر سےجنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار برآمد ،گودام سیل

polii1i11i221.jpg

کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا نیپئر روڈ میں گودام سے جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار برآمد کرلیا گیا،اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کے ہمراہ آپریشن کیا اور مخصوص عمارت کے مختلف حصوں کی کھدائی کے دوران فرش سے کئی سالوں پرانے زنگ لگے ہتھیار برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو زمین میں دفن کیا گیا تھا،آپریشن کے دوران اینٹی ایئر کرافٹ سمیت دیگر پرانے ہتھیاروں کو نکالا گیا، ملنے والے ہتھیاروں سے جہاز ہیلی کاپٹر ٹینک یا عمارتوں کو اڑایا جاسکتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کو بغیر کسی ریپنگ کے فرش کے اندر دبادیا گیا تھا کئی سالوں تک فرش میں رہنے سے ہتھیار زنگ آلود ہوگئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں سے ہتھیار برآمد ہوئے یہاں گودام تھا اور جانور بھی بندے ہوئے تھے جبکہ عمارت کی اوپری منزلوں میں لوگ رہائش پذیر ہیں۔


پولیس نے نوگھنٹے کی کھدائی کی اور اسلحہ برآمد کیا، جس کے بعد گودام کو سیل کردیا گیا، گزشتہ روز پانچ فٹ تک کھدائی کےدوران بھاری اسلحہ برآمد ہوا تھا،اس سے قبل لیاری اور نیپئر کے اطراف کراچی آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا جاچکا ہے۔