کوئی بھی جماعت سیاسی نہیں،فارمولوں سے ملک تباہ ہوگیا،ارشاد بھٹی

3%D8%B3%D8%A7%D9%81%DB%8C%D8%A8%D8%A7%D8%A8%DB%81.jpg

جیونیوز کے پروگرام میں ملکی سیاسی صورتحال پر سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی سے گفتگو کی گئی،میزبان نے سوال کیا کہ عمران خان کی حکومت کا خاصہ اداروں سے مثالی تعلقات ہیں،جس کی وجہ سے اپوزیشن بھی خائف تھی کہ عمران خان کو اکیلا چھوڑیں ان کی حکومت ایک دن بھی نہیں رہے گی، اور آج کیا حال ہے؟

ارشاد بھٹی نے سوال کیا کہ پہلے تو یہ بتائیں کہ یہ کون کہہ رہا ہے؟میزبان نے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں،یہ کہہ کون رہا ہے،یہ ہیں کون،یہ کب سے سیاسی جماعتیں ہوگئیں،یہ سب مارشل لاء کی پیداوار ہیں۔


اس دوران سلیم صافی نے لقمہ دیا کہ اچھا ساتھ یہ بسکٹ بھی لے لیں،وہ تو آپ کے پاس پڑے ہوئے ہیں،ارشاد بھٹی نے کہا کہ میں جب بھی کوئی ایسی بات کرنے لگتا ہوں کہ جس سے عوام پر کوئی اچھا تاثر جائے تو یہ بیچ میں آجاتے ہیں،سلیم صافی ببو برال بن جاتے ہیں۔

ارشاد بھٹی کی بات پر میزبان اور ارشاد بھٹی دونوں ہی ہنس پڑے،پھر ارشاد بھٹی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہئے، پہلے زرداری صاحب نے کہا ان لوگوں کی چھٹی کریں،نواز شریف نے بھی کہا کہ پہلے عمران خان کو گھر بھیجیں،یہ سب سازشی، جھوٹے اور منافق لوگ ہیں،فارمولوں سے ملک تباہ ہوگیا۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان کے اداروں سے بالکل مثالی تعلقات ہیں،اب اس طرح نہیں ہیں لیکن ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے والے معاملے جو تاخیر ہوئی اس سے فوج کو بحیثیت اداراہ ٹھیس پہنچی۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
جسطرح کوئی صحافی صحافی نہیں رہا دلال بن گئے ہیںِ۔
 
Last edited: