کورونا کیخلاف مؤثر اقدامات، پاکستان عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر

aalmi-aana.jpg


عالمی وبا کورونا کیخلاف مؤثر اقدامات، پاکستان عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر

کورونا کی وبا میں مؤثر اقدامات کرنے پر پاکستان نے اکانومسٹ نارملسی انڈیکس میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ دی اکانومسٹ نارملسی انڈیکس کے مطابق پاکستان نے کورونا کی وبا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے خاتمے پر اقتصادی اور معاشرتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے موثر اقدامات کئے۔

اکانومسٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو تینوں رینکنگز میں شروع کی 3 پوزیشنز پر ہی براجمان رہا ہے۔ نارملسی انڈیکس کے پہلے جائزے میں پاکستان تیسرے جبکہ دوسرے جائزے میں پہلے نمبر تھا۔


نئی درجہ بندی میں مصر پہلے نمبر پر ہے جبکہ انڈیکس میں مختلف ممالک میں کووڈ 19 کے خلاف اقدامات ، کووڈ میں کمی یا اضافے کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1484031166017675267
اس حوالے سے سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اکانومسٹ گلوبل نارملسی انڈیکس میں پاکستان دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جس میں معاشرے اور معیشت کی کوویڈ کے بعد بحالی کی جانچ کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ درجہ بندی 3 بار کی جا چکی ہے اور تینوں بار پاکستان دنیا کے ٹاب 3ممالک میں ہی رہا ہے۔
 

Allama G

Minister (2k+ posts)
India is on 8th. What a joke. As per recent articles they were hiding numbers and around 4 million people lost their lives in India. It's just an estimate but still India is in top 10. Joke