کچھ سوشل میڈیا صارفین مہم چلا کر مریم نواز کے ٹویٹ کا دفاع کرنے لگے؟

maryam-nawaz-twitter.jpg


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ معطلی سے متعلق بیان کے دفاع مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل میدان میں اتر آیا ہے اور حکومت مخالف ٹرینڈز بھی چلا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے بیان کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر "معیشت کے بعد کرکٹ بھی تباہ" کا ٹرینڈ سامنے آیا جس کے تحت ٹویٹ کرنے والے زیادہ تر ٹویٹر صارفین کا تعلق مسلم لیگ ن اور مریم نواز کے میڈیا سیل سے ہے۔

https://twitter.com/x/status/1438818420577943554
اس ٹرینڈ کے تحت ٹویٹ کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ جس حکومت سے ملک کی معیشت نہیں سنبھالی گئی آج اس حکومت نے کرکٹ کو بھی تباہ کردیا ہے۔

قومی مسئلے کو سیاست کی نذر کرنے والے اور اس پر بھی حکومت کو تنقید کرنے والے یہ صارفین مسلم لیگ نے عہدیداران ہیں، درج ذیل میں اس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

عمران خان پر تنقید کرنے والے عامر قیوم بھٹی نامی یہ صارف مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ گجرات کے صدر ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1438882129761480704
اس ٹرینڈ کے تحت درجنوں کے حساب سے ٹویٹس کرنےو الے یہ محمد طاہر بھٹی صاحب بھی ن لیگی سوشل میڈیا سیل کا حصہ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1439111782015119363
https://twitter.com/x/status/1438871472919953413
محمد شہباز مغل نامی یہ صارف مسلم لیگ ن میڈیا ٹیم کا حصہ اور پی پی98 فیصل آباد کے کوآرڈینیٹر ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1438916955017256960
یہ صارف پی ایم ایل این کی سوشل میڈیا ٹیم فیصل آباد کا حصہ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1438919474896326669
چوہدری رضوان ارشد نامی یہ صارف خود کو مریم نوا ز کی ٹیم کا حصہ قرار دیتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1438877963110469634
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے عین سیریز کے آغاز والے دن دورہ کو ختم کرکے سیریز ملتوی کردینے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے اس قومی مسئلے پر بھی وزیراعظم کو طنز کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور کہا کہ" میں سبز پاسپورٹ کی عزت کرواؤں گا"۔

مریم نواز شریف کی جانب سے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مخالفت اپنی جگہ مگر قومی معاملات کو سیاست کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے۔
 

shafiqueimran

Minister (2k+ posts)
جب گھٹیا ٹویٹ پر اس چورنی کو لوگوں سے چھتر پڑے تو اپنے دو نمبر میڈیا سیل کے پیڈ لوگوں سے اپنے حق میں ٹویٹ کروانے شروع کردیے۔ لعنت ہے
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
کیوں کیا عمران خان نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کرکے نہیں رکھ دیا؟؟ جب پاکستان چمپئنز ٹرافی جیتا تھاتو انصافی اپنے ٹویٹر ہینڈل سے نجم سیٹھی کو گالیاں دینے کی وڈیو لگا رہی تھی ، اب اس ناکامی پر ٹرینڈ بھی نہ بنائیں؟؟
https://twitter.com/x/status/1439080830538821633