کیا واقعی چوہدری سرور نے کہا کہ عمران ،نواز،بےنظیرکومیں نےوزیراعظم بنایا؟

dawrii1i1ii3134.jpg


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کہا گیانوازشریف اوربےنظیرکومیں نےوزیراعظم بنایا،میری گفتگو سے ایک فقرہ لیکر اسے سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتےہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ میری آف دی ریکارڈگفتگو سے ایک فقرہ لیکر ہیڈ لائن چلائی گئیں کہ نوازشریف اوربےنظیرکومیں نےوزیراعظم بنایا،میری گفتگو سے ایک فقرہ لیکر اسے سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی شخص کسی کو اکیلے نہیں بناسکتا، یہ ایک مشترکہ جدوجہد ہوتی ہے۔ میں نے ڈکٹٹیر کے خلاف نے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا، انہیں کامیاب کرنے کے لیے ان کا بہت ساتھ دیا انہیں وطن واپسی میں مدد کی، میں بے نظیر بھٹو کو اپنی بہن سمجھتا تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف جب لندن میں تھے تو ان سے بہت زیادہ ملاقاتیں ہوتی تھیں، 2013کی انتخابی مہم میں انکی کمپین چلائی اور نوازشریف کو کامیاب کرانے کیلئے مدد کی۔ پھر میں تحریک انصاف میں آیا تو انکے ساتھ یونین کونسل لیول پر محنت کی۔

انہوں نے کہا کہ جب سے ن لیگ کو چھوڑا ہے شریف فیملی سے کوئی رابطہ نہیں لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بہت سے رہنماؤں سے اچھے تعلقات ہیں۔میری تمام جماعتوں سےا چھے تعلقات ہیں۔

نورعالم سے متعلق سوال پر ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے ہی مفاہمت کا حامی رہا ہوں، پارٹی میں کھل کر اپنی رائے دیتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ پارٹی میں ہونے والی بحث کو میڈیا میں نہیں لانا چاہیے۔جو مسائل ہیں انہیں پارٹی کے اندر ہی ڈسکس ہونا چایئے۔

آئندہ الیکشن سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن سارے ہی مشکل ہوتے ہیں، 2018 کا الیکشن بھی مشکل تھا اور آنے والا 2023 کا الیکشن بھی مشکل ہوگا،ہمارے پاس ڈیڑھ سال ہے ہم بھرپور طریقے سے الیکشن کی تیاری کریں گے۔

ان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے اور غریب آدمی پس رہا ہے لیکن احساس پروگرام سے غریبوں کو ریلیف دیا گیا ہے۔صحت کارڈ کی سہولت سے لوگوں کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے۔ہماری حکومت نے صحت کارڈ کی شکل میں بڑا کام کیا ہے۔


چوہدری سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
 

Complete Sense

Minister (2k+ posts)
Main nay bhi Nawaz Sharif aur Benazir ki madad ki wazir azam banay kay leye, main toilet main beth kar zinda bad, zinda bad, kay naray laga raha tha, ye team work hai, agar main nara na lagata tu NS aur BN khabi PM na bantay
 
Last edited:

amber123

Chief Minister (5k+ posts)
گلاسگو سے فرار کے بعد کنگ میکر بن گیا۔
جان بوجھ کر بولے جانے والے الفاظ کو اثر انداز کروا کر معصوم سازی کا عمل شروع کر دو۔
بولنے کا پتہ نہیں تو منہ کیسے کھلتا ہے۔
یو کے والے اپنے ایجنٹ ایسے ہی دوسرے سسٹم میں داخل کرتے ہیں
بھا ئی کے بعد بھرجائ نہیں تو ایسے نائی۔