کیوی ٹیم کے اچانک سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے پر غیرملکی کھلاڑی بھی برہم

1.jpg


سابق ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کردیا، لیجنڈری وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلیے محفوظ ترین ملک ہے،مکمل کہانی نہیں بتائی جارہی،فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا کہ فینز کی افسردگی خوشیوں میں بدلیں گے، فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ سیریز منسوخی سے غلط روایت قائم ہوگئی۔

https://twitter.com/x/status/1439000669713682432
جنوبی افریقا کے ڈیوڈے ویزے کہتے ہیں کہ پاک آرمی دنیا کی بہترین فورس ہے، نیوزی لینڈ فیصلے پر نظر ثانی کرے،نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے فیصلے کو پلیئرز اور فینز کیلئے بری خبر قرار دیا۔

https://twitter.com/x/status/1438960128661786629
https://twitter.com/x/status/1438881267051814915
سابق کیوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے ٹوئٹ کیا کہ کئی بار پاکستان کا دورہ کیا،ہمشیہ اچھا لگا،کرکٹ میں بھی خوب مزہ آیا، آج اِن کیلیے بہت دکھ محسوس ہورہاہے۔

https://twitter.com/x/status/1438840221064482828
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی کیویز کو آئینہ دکھا دیا،کہا چھ سال سے پاکستان آنا جانا ہے۔ کھیلتے اور گھومتے پھرتے ہیں،سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں رہا، دورے خوشگوار رہے،نیوزی لینڈ کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔

https://twitter.com/x/status/1438872264250961932
https://twitter.com/x/status/1438829191470911491
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اینجلو پریرا نے کہا کہ دو سال پہلے انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا، ایمانداری کی بات ہے ٹیم کو بہت اچھی طرح رکھا گیا، خود کو ہر طرح سے محفوظ تصور کیا۔

https://twitter.com/x/status/1438827329057292288
https://twitter.com/x/status/1438862073895788556
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج شام واپس روانہ ہوگی، خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا۔ سول ایوی ایشن نے اجازت دے دی ہے، طیارہ پہلے متحدہ عرب امارات اس کے بعد نیوزی لینڈ روانہ ہوگا،گزشتہ روز کیوی ٹیم نے اچانک سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر سیریز منسوخ کردی تھی۔
 

sawan1

Senator (1k+ posts)
یہ سب ریلو کٹے ہیں ۔
اچھا ہوا قوم کا وقت اور پیسہ بچا