گرین لائن بسیں کب سے آپریشنل ہوں گی،اسد عمر نے کراچی والوں کوخوشخبری سنا دی

8asadgl.jpg

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی گرین لائن منصوبے کے حوالے سے اہم اعلان کرکے کراچی کے شہریوں کو خوشی کی خبر سنادی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اگلے دس دنوں میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشنز کیلئے تیار ہوگا انشا اللہ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ٹرائل آپریشنز کے بعد کراچی آکر منصوبے کا باقاعدہ طور پر افتتاح کریں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ تقریبا 2 ہفتے کے ٹرائل آپریشنز کے بعد انشااللہ 25 دسمبر کو گرین لائن منصوبے کا کمرشل آپریشن شروع کردیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1464840064492576771
یادرہے کہ کراچی شہر میں عوام کیلئے جدید سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے2016 میں گرین لائن منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا جو تاخیر کا شکار رہا، تاہم رواں برس ستمبر میں اس منصوبے کے تحت بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچی جس کے بعد کراچی کے شہریوں کو امید بندھ گئی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1464860769263235078
گرین لائن منصوبے کی راہداری22 کلومیٹر طویل ہے ، منصوبے سے روزانہ 1لاکھ 35 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوسکیں گے، ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جن میں خواتین اور معذوروں کیلئے مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں۔