گوادر میں دستی بم کے حملے میں قائداعظم کامجسمہ منہدم

13.jpg

بلوچستان کے علاقے گوادر میں شرپسندوں نے دستی بم کا حملہ کرکے قائداعظم کا مجسمہ تباہ کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی میرین ڈرائیو پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا جسے آج صبح دستی بم حملے میں منہدم کردیا گیا ہے۔

لیویز کنٹرول روم نے واقعے سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ بم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے تاہم تاحال ذمہ داروں کو تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ لیویز کے مطابق واقعے کے حوالے سے ابھی تک کسی تنظیم نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واقعے پر بلوچستان کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پاکستان کے مجسمے کو تباہ کرنا نظریہ پاکستان پر حملہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1442040827996299268
انہوں نے کہا کہ میری حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ ملزمان کے خلاف اسی طرح کی کارروائی کی جائے جس طرح زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کی گئی تھی۔

یادرہے کہ2013 میں بلوچستان کےعلاقے زیارت میں واقع قائداعظم ریزیڈنسی کو کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے بموں کے حملوں سے تباہ کردیا تھا، واقعے میں عمارت کا نوے فیصد حصہ جل کر راکھ ہوگیا تھا جسے بعد میں صوبائی حکومت نے دوبارہ سے بحال کیا تھا۔
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
بوہت ہی فا رگ ذھن کے دہشت گرد ہے بلوچستان میں. ان کو پکڑ کر گرم استریا لگانی چاہیے