ہسپتالوں کوفعال کرنے کیلئے طالبان حکومت نے پاکستان سے مددمانگ لی

afgan-heal11.jpg


طالبان حکومت نے افغانستان کے ہسپتالوں کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد کی سربراہی میں شعبہ صحت کے ایک وفد نے پاکستان دورہ کیا اور حکومتی و غیر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر افغان وزارت صحت نے حکومت پاکستان سے ہنگامی بنیادوں میں جان بچانے والی ادویات کی فراہمی اور پاک افغان بارڈر پر مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مدد کی درخواست کی۔

افغان وزیر صحت نے حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ افغانستان کے پیرا میڈیکل اسٹاف، نرسز اور ٹیکنیشنز کو تربیت فراہم کی جائے تاکہ افغانستان میں شعبہ صحت میں بہتری لائی جاسکے اور تربیت یافتہ افراد اپنے ملک میں لوگوں کی بہتر انداز میں نگہداشت کرسکیں۔

افغان وفد نے دورے کے دوران پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کی ، ایسو سی ایشن نے افغانستان کیلئے 10 کروڑ روپے کی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کیا ۔

پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز نے اعلان کیا کہ ادویات اور سرجری کے آلات لیے 2 کنٹینرز ایک ہفتے کے اندر افغانستان بھجوادیئے جائیں گے۔
 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
Young Doctors ko bohat Shook ha Insaniyat ki khidmat karne ka inko Bhejo Afghanistan Khidmat k lie.
Wahan jaa k ye G***U OPD band karain. aur protest karain k fresh doctors ko Government 130K package k sath CAR, House aur Baji ka rishta b de.