،نیب ترامیمی بلNROہےجس سے نواز،زرداری وشہباز کے مقدمات بندہوجائیں گے،خان

15khannabzardarinawazshehbaznro.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب بل میں ترمیم بنیادی طور پر ایک این آر او ہے، کے خلاف تمام مقدمات بند کر دیے جائیں گے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کرائم منسٹر دوستانہ استغاثہ کے ذریعے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے اپنے اور اپنے خاندان کے منی لانڈرنگ کے معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1531668986814922758
انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے کرائم منسٹرکے کہنے پر ضمنی ریفرنس کا چالان واپس لے لیا ہے جس کا مقصد کیس کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولا گیا ج اسپیشل پراسیکیوٹرز کو فارغ کردیا گیا کیونکہ وہ غیر حاضر رہے، حالانکہ حقیقت میں اسپیشل پراسیکیوٹرز ایف آئی اے کی عدالت میں تمام سماعتوں پر موجود تھے۔

https://twitter.com/x/status/1531668991122579456
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کو سیاست دانوں کے تمام میگا کیسز کی نگرانی کے لیے ایک مانیٹرنگ جج مقرر کر کے منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے کے لیےاز خود نوٹس لینا چاہیے، 5 ماہ گزر چکے ہیں اور منی لانڈرنگ کیس میں عدالت فرد جرم عائد کرنے میں ناکام رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس ثابت ہوتا ہے کہ کیسے بڑے بڑے چور نظام کا استحصال کرتے ہوئے ہیرا پھیری کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1531668993299341312
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ نیب بل میں ترمیم بنیادی طور پر ایک این آر او ہے اور یہ پاکستان میں انسداد بدعنوانی کی مہم کو ہمیشہ کے لیے تباہ کر دے گا، نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے خلاف تمام مقدمات بند ہوجائیں گے اور میگا کرپشن کا ایک نیا دور شروع ہوجائے گا۔
 

Jhon

Politcal Worker (100+ posts)
Ultimately those are responsible who managed to bring these criminals in power and call themselves Neutrals.