آئمہ بیگ مشکل میں پھنس گئیں، ایف بی آر نے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

aima-111j.jpg


ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔

اطلاعات کے مطابق ایف بی آر اس کے باوجود بھی ریکوری نہیں کر سکا کیونکہ گلوکارہ نے اپنے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکال کر خالی کر دیئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ ایف بی آر کی انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی نادہندہ ہیں جبکہ ان کے اکاؤنٹس میں کچھ روز قبل تک ڈھائی کروڑ روپے موجود تھے تاہم گلوکارہ نے رقم نکلوا کر اکاؤنٹس خالی کر دیئے تھے۔


واضح رہے کہ گلوکارہ نے سال 2018، سال 2019 اور 2020 کے انکم ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی تھی۔ تاہم ایف بی آر نے اب گلوکارہ کی ملکیت میں موجود گاڑیوں کی ضبطگی کر کے ٹیکس ریکوری کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں جو کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈپٹی کمشنر علی رضا گیلانی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ یہ نوٹس گلوکارہ کی رہائشگاہ 74آر بلاک ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں موصول کیا گیا تھا۔
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
جب اس چوہیا نے سارے اکاونٹ ہی خالی کر دئیے ہیں تو انہوں کونسے ٹٹو کو منجمد کر دیا ہے ؟ سب دو نمبری ہے
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
آئمہ بیگ کا نون لیگ میں شمولیت کا اعلان ، آئندہ نون لیگ کا قومی ترانہ اب وہی گایا کریں گی