آئی ایم ایف ریلیف دے ورنہ پیروں پر کھڑے نہیں ہو سکیں گے:وزیراعظم شہباز شریف

imf-shehbaz-sharif-rlf-loan.jpg


وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریلیف کے بغیر دنیا ہم سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی توقع کیسے کر سکتی ہے یہ ناممکن ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے غیر ملکی چینل بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امیر ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کی اپیل کی اور کہا کہ اگلے 2 ماہ میں پاکستان پر قرضوں کی ذمہ داریاں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کی آفت سے بچنے میں ہماری مدد کریں، سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا ہے۔ یورپی اور دیگر رہنماؤں سے بات کی ہے کہ وہ پیرس کلب میں ہماری مدد کریں، ریلیف کے بغیر دنیا ہم سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی توقع کیسے کر سکتی ہے؟


شہبازشریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ "انتہائی سخت" معاہدے پر دستخط کیے، سخت معاہدے میں پٹرولیم اور بجلی پر ٹیکس شامل ہیں۔ سیلاب سے خواتین اور بچوں سمیت کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں، بارشوں اور سیلاب سے 1500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ لاکھوں گھر تباہ ہوئے ، لوگ فصلوں اور چھت سے محروم ہو گئے ، پاکستان کو سیلابی صورتحال سے نکلنے میں بیرونی مدد کی ضرورت ہے،پاکستان میں سیلابی پانی تہہ تک نہیں پہنچا جس کے باعث مختلف قسم کےامراض نے جنم لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا سیلاب سے متاثرین جلد کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں، سیلاب کے باعث تباہ کار یوں نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا ہے، ہمیں متاثرین کو واپس معمول کی زندگی میں لانے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا، ہمارے لوگ بیروزگار ہوئے ، مواصلاتی نظام تباہ قصبے ودیہات زیرآب ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان کی نظر یں بیرونی امداد پر ہیں، جہاں پانی کھڑا ہو وہاں فصل کیسے کاشت ہوں گی؟ یورپ گیس فراہم کرے، سردیوں میں متاثرین کو مشکلات زیادہ ہوں گی، گیس کی فراہمی پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات ہوئی ہے۔

شہبازشریف نے بتایا کہ روسی صدر سے پیٹرول خریدنے اور اناج کی برآمد پر بات کی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث غیر معمولی بارشیں ہوئیں ،سیلاب آیا اور ہم نے بہت کچھ کھویا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کے باعث 30 ارب ڈالر کا ابتدائی نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ، سیلاب کے باعث 30 لاکھ بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہماری توقع سے زیادہ بڑھ گئی ہیں، ہمیں ابھی تک جو امداد ملی وہ متاثرہ آبادی کے لیے ناکافی ہے۔
 
Last edited:

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Showbaz..IMF foran qarza maaf karay aur kherait ki mad mein paisay dey.warna ham tu aik dheelay ki corruption nahi kar sakay gein...Mulk mein kuch bachahya hi nahi ham ne ke loot sakay? Rahi saheeh umeed Azaab ki sorat m floods ne pori kar di...
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
What kind of a pathetic creature is this - Nawaz dalla was very clever in the sense that he never opened his mouth in foreign trips unless absolutely necessary (e.g Mrs Obama) but this one is an oaf of the highest degree and everything he says makes you cringe. Bajwa should keep him hidden in the closet. Total uninterrupted non-stop embarrassment.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
بھکاری اعظم اپنا کام کرتے ہوئے

تمام نوتھیوں سے گزارش ہے کہ اس کے ساتھ بھیک مانگیں۔