آئی ایم ایف کی ایک اور شرط منظور، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7روپےزائد اضافہ

11imfelectrcirtypricehike.jpg

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف)کی ایک اور شرط پر عمل کرتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی جس کے تحت یہ اضافہ تین مراحل میں کیا جائےگا۔

یکم جولائی سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافہ ہوگا، جس کے بعد یکم اگست سے مزید ساڑھے تین روپے اور یکم اکتوبر سے بجلی مزید 91 پیسے فی یونٹ مہنگی
کردی جائے گی۔


وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ فرزند شوباز کو مفت بجلی کی شرلی چھوڑے ابھی24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے تھے کہ شوباز شریف نے بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کا اعلان کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1544298700964519937
واضح رہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے سخت سے سخت شرائط پر بھی عمل درآمد کرتی جارہی ہے،150 روپے لیٹر سے پیٹرول 250 روپے تکلے جانے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے جیسے فیصلوں کے بعد تاحال آئی ایم ایف سے حکومت کے مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
The imported beggars don’t have to go to IMF.The agreements signed by PTI are not binding on either party.These beggars should find an out of the box solution.They were claiming they have the most experienced teams to fix the economy.
 

RashidAhmed

Moderator
Staff member
Siasat.pk Web Desk
sehh1h1h1.jpg


حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے ایک اور شرط پوری کردی

بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی مرحلہ وار منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت توانائی کی سمری پر منظوری دی، اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ پہلا اضافہ 3 روپے 50 پیسےکا ہے، یکم جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔


اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی، اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھایا جائے گا، نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔
ایک طرف تو حکومت بجلی مہنگی کررہی ہے تو دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے 100 سےکم یونٹس خرچ کرنیوالوں کو مفت بجلی دینے کا اعلان کیا ہے لیکن 100 سے کم یونٹس پر مفت بجلی کا اطلاق ان صارفین پر ہوگا جنہوں نے مسلسل 6 ماہ 100 یا اس سےکم یونیٹس استعمال کئے ہیں۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے خام تیل 123 ڈالر فی بیرل سے 99 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے،خیال رہے کہ مریم نواز نے کچھ روز قبل ایک جلسے میں کہا تھا کہ اگر تیل کی قیمت ایک ڈالر بھی کم ہوئی تو شہبازشریف ریلیف دیں گے۔

اب دیکھنا ہے کہ15 جولائی کو 24 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد شہبازشریف ریلیف دیتے ہیں یا مزید اضافہ کرتے ہیں۔