آئی جی موٹروے پولیس کا سیاحوں سے متعلق بیان سبکی کا باعث بن گیا

9inaamghniclass.jpg

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل انعام غنی کو برف باری دیکھنے جانےو الے لوگوں پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا، امریکی و پاکستانی صحافیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق انعام غنی نے مری سانحے سے متعلق اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ کیا اور کہا کہ یورپ اور امریکہ میں لوگ برفباری دیکھنے کیلئے پہاڑوں کی طرف نہیں جاتے، وہ گھروں میں رہتے ہیں، یہاں تک کہ وہ گھروں سے باہر بھی نہیں نکلتے۔

FIqq7qnXoAEup_X


انہوں نے مزید کہا کہ وہاں برفباری کے دنوں میں اسکول اور دفاتر بھی بند کردیئے جاتے ہیں، مگر ہمارے یہاں صورتحال یکسر مختلف ہے، جیسے ہی لوگوں کو برفباری کا پتا چلتا ہے وہ برفباری دیکھنے کیلئے بھاگتے ہیں۔

انعام غنی کے اس ٹویٹ پر امریکہ کے ہی صحافی سیتھ اولڈ مکسن نے ردعمل دیا اور انعام غنی کو یورپ و امریکہ کے زمینی حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے چند روز پہلے کی ایک اخباری خبر کا لنک بھی شیئر کیا۔

https://twitter.com/x/status/1480165793266601990
امریکہ صحافی نے کہا کہ" امریکہ میں بھی لوگ پہاڑوں پر برفباری دیکھنے جاتے ہیں ، کچھ دن پہلے ہی ایسا ہوا ہے "۔ صحافی نے جو خبر شیئر کی وہ امریکی ریاست ورجینیا میں برفباری کے دوران پھنسنے والی گاڑیوں سے متعلق تھی۔

پاکستانی صحافی طلعت حسین نے امریکی صحافی کی ٹویٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا پنجاب پولیس خود اپنے لیے ہی شرمندگی کا باعث نہیں بن رہی ، وہ اس گھڑی میں بھی سڑک کنارے مرنے والوں کی توہین کررہی ہے، بیوقوف نظر آنے کی کیا ضرورت ہے؟

https://twitter.com/x/status/1480177206999457792
تنقید کے بعد آئی جی انعام غنی نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔
 

Scholar1

Chief Minister (5k+ posts)
[1/9, 16:21] کرنل شہریار نعمت:

مقامی لوگوں نے اس تباہی میں اہم کردار ادا کیا... کتنی شرم کی بات ہے!!
میرے کچھ ذاتی مشاہدات ۔ میں جمعہ کی صبح سے ابھی تک پھنس گیا تھا۔ الحمدللہ میں گھر واپس آگیا ہوں۔ ایک رات مری باریاں روڈ پر اپنی گاڑی میں ہی گزاری، پھر کلڈانہ میں آرمی میس میں شفٹ ہوا۔

ریکارڈ شدہ گاڑیوں کی تعداد 1,34,000 اموات کی تعداد 70 سے تجاوز کر گئی۔

یہ برف باری نہیں بلکہ برفانی طوفان تھا، گلیات نہیں بلکہ مری میں ایک رات میں کم از کم 4 سے 6 فٹ ریکارڈ برف پڑی۔

تباہی کی بڑی وجہ مقامی لوگ تھے ان کا لالچ , بے حسی , غیر انسانیت تھی ۔ میں نے مقامی لوگوں کو گاڑیوں کے ٹائروں کی زنجیریں زیادہ قیمتوں پر فروخت کرتے ہوئے دیکھا، نیز کاروں کو دھکیلنے کے لیے بھاری چارجز ادا کیے گئے لیکن برف باری بہت شدید تھی۔

عام ہوٹل فی کمرہ 30 ہزار سے 50 ہزار تک وصول کر رہے تھے جس کی وجہ سے لوگ گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور تھے جو کہ اموات کی بڑی وجہ بنی۔

پانی کی بوتل 1 لیٹر 1000 چھوٹی روٹی 800 میں اور اسی طرح دیگر اشیاء۔

اس کے علاوہ مختلف کاروں میں ڈکیتی کی وارداتوں کے نشانات دیکھے گئے ہیں جن میں تمام افراد ہلاک ہو چکے تھے۔

حکومتی محکموں کی جانب سے انتظامی مسائل کے علاوہ، بے حس مقامی لوگوں نے اس تباہی میں اہم کردار ادا کیا... کتنی شرم کی بات ہے!!

[1/9, 16:21] Col Shahryar Naimat:
Agreed with certain personal observations. I was stuck from Friday morning till just now. Alhamdolillah I am back home. Spent one night in my vehicle on Murree-Barian road, then shifted to Army Mess in Kuldana.
The recorded no of vehicles is 1,34,000 no of deaths exceeded 70.
It was not a snowfall but a snow storm, with at least 4 to 6 feet snow in one night at Murree, not Galiyat.
The major reason of disaster was fucken locals. I witnessed locals selling chains for car tyres at exorbitant prices, plus heavy charges for pushing the cars but snowfall was too severe.
Ordinary Hotels were charging around 30,000 to 50,000 per room due to which people were forced to spend night in cars which became major reason of deaths.
Water bottle 1 ltr for 1,000 small bread for 800 and likewise other items.
Apart from this, signs of robberies in various cars have been seen in which all people had died.
Apart from severe management problems by the Govt depts, the insensitive locals played a major role towards this disaster ... What a Shame !!
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
ان ستر افراد کی موت کے مقدمات مقامی ہوٹل مالکان پر اور ان لوگوں پر قائم کئے جائیں جو مصیبت کی اس گھڑی میں لوگوں کو لوٹتے رہے ان مری کے حرامی رہائشیوں نےلوٹ مار اور ظلم و زیادتی کو اپنا وطیرہ ہی بنا لیا جب تک انہیں قرار واقعی سزا نہیں ملے گی یہ کام ہر سال ہوتا رہے گا شاہد خاقان عباسی بھی اس تباہی کا ذمہ دار ہے
 

rabbi_zidni_ilma

Councller (250+ posts)
jo log Sefareshhh se yaa personal connections se oparrr aye hoo, unn se kya expect kia jaa saktha hai. iss ki is tweet se hie andazaa laugaye jaa saktha hai. How oblivious he was about the Murree situation. agar iss tarah ke officers hogaye tho, Naya Pakistan kya Puranaa bhi nahi rahay gaa.
 

khan1953

Senator (1k+ posts)
ان ستر افراد کی موت کے مقدمات مقامی ہوٹل مالکان پر اور ان لوگوں پر قائم کئے جائیں جو مصیبت کی اس گھڑی میں لوگوں کو لوٹتے رہے ان مری کے حرامی رہائشیوں نےلوٹ مار اور ظلم و زیادتی کو اپنا وطیرہ ہی بنا لیا جب تک انہیں قرار واقعی سزا نہیں ملے گی یہ کام ہر سال ہوتا رہے گا شاہد خاقان عباسی بھی اس تباہی کا ذمہ دار ہے
Why you go there? Boycott. Kuto ki tarah zalal honay Murree pohnch jatay ho.
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
Why you go there? Boycott. Kuto ki tarah zalal honay Murree pohnch jatay ho.

پتر میں آخری بار مری تیری پیدائش سے پہلے گیا تھا جب مری واقعی ملکہ کو ہسار تھی اب تو تیرے جیسے چھچھوروں کے جانے کی جگہ بن گئی ہے اور ہاں ابو کو کتا نہیں کہتے بری بات ہوتی ہے
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Actually I think that the English journalist is sarcastically agreeing with the IG because he presented the news which shows people either died or stuck or without light who are trying to move to the mountains to see the snow.

Other than that if you ask me, it is really a personal decision to make, such adventures invite trouble in any part of the world just like shown by the English journalist tweet. But it is also true that the government must be seen as doing their job and not as a silent spectator.