آئی سی سی بھی پاکستانی کرکٹ شائقین کے جوش و جذبے کا فین ہوگیا

13icc.jpg

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)بھی پاکستان کے کرکٹ شائقین کے جنون اور جوش کا فین ہوگیا ہے، آئی سی سی نے پاکستانی شائقین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس جنون کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر آئی سی سی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کے ساتھ آئی سی سی نے لکھا کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو ان کے ملک کے کرکٹ فینز کی جانب سے بھرپور سپورٹ حاصل رہی۔



آئی سی سی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں کے جذبات پر مبنی تھی جو اپنی ٹیم کی جیت میں خوش اور مشکل وقت میں پریشان دکھائی دے رہے تھے۔
ویڈیو میں بچے بوڑھے، مرد و خواتین سب کے تاثرات کو شامل کیا گیا ہے کہ کیسے پاکستانی ٹیم کی جانب سے چھکا یا چوکا یاو کٹ لینے کے وقت تماشائیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھتے تھے ۔

اور دوسری جانب جب ٹیم مشکل میں ہوتی تھی تو پاکستانی شائقین دعاؤں کیلئے اپنے ہاتھ بلند کرکے اپنی ٹیم کی فتح اور کامیابی کیلئے دعاگو ہوجاتے تھے اور جیت کے وقت گراؤنڈ پاکستانی تماشائیوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھتا تھا۔