آئی سی سی کاورلڈ کپ کے میچ دوران جھگڑا کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف بڑا اقدام

GettyImages-1348390640.jpg

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے دوران لڑنے پر سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے دوران سری لنکا کے فاسٹ باؤلر لہیرو کمارا اور بنگلہ دیش کے بلے باز لٹن داس لڑ پڑے تھے جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سپر 12 میچ میں بنگلہ دیش کی اننگز کے پانچویں اوور کے دوران دونوں کھلاڑی لڑ پڑے تھے، سری لنکن فاسٹ باؤلر لٹن داس کو آؤٹ کرنے کے بعد اس کی طرف بڑھے تھے جس کے نتیجے میں بلے باز کی جانب سے جارحانہ رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا، دونوں کے درمیان دھکا مکّی ہوئی، تنازعہ بڑھتا ہوا دیکھ کر ساتھی کھلاڑی بیچ بچاؤ کے لئے آئے اور معاملہ رفع دفع ہو گیا۔

https://twitter.com/x/status/1452663453408243713
جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے سری لنکن فاسٹ باؤلر لہیرو کمارا پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ جبکہ بنگلہ دیشی بلے باز لٹن داس پر 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے مجوزہ پابندیوں کو قبول کرنے کے بعد مزید کوئی کارروائی نہیں ‏کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کا تیسرا میچ شارجہ میں کھیلا گیا تھا جہاں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف 172 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

 
Last edited by a moderator: