آئی ٹی سیکٹر: پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں زبردست بہتری

staru111.jpg


انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) سیکٹر کے حوالے سے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن نمایاں بہتر ہوئی ہے۔ پاکستان132ممالک میں 107سے99پوزیشن پر آگیا۔

پاکستانی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکٹر کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری حاصل کرلی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ٹی سیکٹر کے 132 ممالک کی فہرست میں 107ویں پوزیشن سے 99 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ٹی سیکٹر میں کی گئی اصلاحات کے بدولت عالمی درجہ بندی میں بہتری دکھائی ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے آئی ٹی کے11مختلف شعبوں میں بہتری دکھائی ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی اور فون سازی کے شعبوں میں بہتری دکھائی ہے۔

لوئر مڈل انکم گروپ کی 34 ممالک کی تازہ ترین درجہ بندی میں پاکستان 17ویں نمبر پر آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی وسطی ایشائی کے 10 ممالک میں پاکستان 7ویں نمبر پر آگیا ہے، گلوبل اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم انڈیکس کی رپورٹ نے بھی پاکستان کی پوزیشن کو 82سے 75 کردیا ہے۔

اسٹارٹ اپس انڈیکس نے پاکستان کے دو نئے شہروں کو اپنی فہرست میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد پاکستان کے اس فہرست میں شامل شہروں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ئی ٹی سیکٹر کے 11شعبوں میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

اسٹارٹ اپس انڈیکس میں اسلام آباد نے 122 درجہ بہتری دکھائی اور اسلام آباد 122 درجہ ترقی کرکے ٹاپ 500 میں 437 ویں پوزیشن پر آگیا

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے اس کامیابی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومتی اصلاحات عالمی درجہ بندی میں بہتری کی وجہ ہے، اس شعبے میں پاکستانی ترقی کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، اس کامیابی پر خوش ہیں مگرا بھی مزید کام کرنا باقی ہے۔