'آئے ہی لڑنے ہیں، پاکستان کے لئے جان بھی چلی گئی تو کونسی بڑی بات ہے'

12rizsaq.jpg


عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے مطابق محمد رضوان نے کہا آئے ہی لڑنے ہیں تو پاکستان کے لئے جان بھی چلے گئی تو کونسی بڑی بات ہے۔

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کو مکمل تسلی کے بعد سیمی فائنل میں گراونڈ میں اتارا، وکٹ کیپر نے کہا تھا آئے ہی لڑنے ہیں تو پاکستان کے لئے جان بھی چلے گئی تو کونسی بڑی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دوسرے ممالک کے لوگوں نے بھی پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ،مجھے فخر ہے کہ میں اس یونٹ کا حصہ تھا، ٹورنامنٹ کے آغاز سے اختتام تک تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا۔


ثقلین مشتاق نے کہا کہ حسن علی ہماری ٹیم کی جان ہے اور بہت مثبت سوچ کی شخصیت ہیں، اسنے پاکستان کو اکیلے چیمپئنز ٹرافی جتوائی، فاسٹ باؤلر اپنی توانائی اور یقین پوری ٹیم میں منتقل کرتا ہے۔ حسن علی نے پورے ٹورنامنٹ میں لڑائی کی حریفوں کو مشکل ٹائم دیا۔ ہر کھلاڑی پر مشکل وقت آتا ہے۔ فاسٹ باؤلر فرنٹ لائن پر کھیلنے والا بندہ ہے۔

عبوری ہیڈ کوچ نے کہا کہ کوچ اور کھلاڑی کا تعلق جسم اور روح کا ہے۔ جسم کھلاڑی اور روح کوچ ہے، پاکستان ٹیم میں سب جانباز ہیں۔ شاہین، بابر ،رضوان
شعیب ملک، سمیت سب جانباز ہیں۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)

خوب لڑے شیروں کی طرح گمسان کا رن بنا دیا کرکٹ کے میدانوں کو حریفوں کے چھکے چھڑا دییے بے جا تنقید کے منہ بند کردیے ان شہزادوں نے ہم تم پر فخر کرتے ہیں بلکہ آگے بھی کامیابیوں کامرانیوں عزت کی دعا کرتے ہیں جہاں بھی کوئی اپنے پیارے ملک پاکستان کی عزت ناموس سربلندی ترقی کے لیے کوشاں ہے
اللہ اس کو اور زیادہ ہمت توفیق دے اور اس کی اس کاوش کو قبول فرمائے​