آزادی صحافت اور میڈیا کے معاملے پر فواد چوہدری اور ندیم افضل چن میں تکرار

nadeem-afzal-fadadddd.jpg


میڈیا کی موجودہ صورتحال پر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے موجودہ حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا,پی ٹی آئی رہنما نے ٹویٹ کیا کہ
‏پاکستان میں بدترین صحافتی سنسر شپ عائد کر دی گئ ہے،مالکان کے ذریعے صحافیوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا ایک گروہ حکومت کی اس معاملے میں مکمل معاونت کر رہا ہے,عالمی تنظیموں کو پاکستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے ۔‎#امپورٹڈحکومتنامنظور

https://twitter.com/x/status/1518956664690733057
‏وزیراعظم کے سابق ترجمان اور رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے طنزیہ ٹویٹ کیا کہ بالکل صیح کہا آپ نے بھائی, حامد میر ,طلعت حسین ,نصرت جاوید ,رؤف کلاسرہ ,عامر متین کو اسکر ین سے آوٹ اور اسد طور,مطیع اللہ جان,ظفر نقوی اور ابصار عالم کو تشدد کا نشانہ اسی حکومت کے دور میں بنایا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1519087538417373184
ندیم افضل چن کی تنقید پر جوابی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ‏لیکن اس دور میں جناب وزیر اعظم کے ترجمان تھے اور آپ نے کہا تھا جس کی ریٹنگ نہیں اسے نکلالنے کیلئے مالکان بہانا بناتے ہیں کہ حکومت کو آپ پسند نہی ، آپ پارٹی تبدیل کریں تاریخ تو مسخ نہ کریں بھائی ۔ ‎#امپورٹڈحکومتنامنظور

https://twitter.com/x/status/1519148643995037701
ندیم افضل چن بھی چپ نہ رہے,جوابی ٹویٹ کیا کہ‏ میں نے کبھی نہیں کہا ایسا۔ پی ٹی آئی کو اقتدار کے عروج پر مولا کے کرم سے جان چھڑائی۔ باقی آپ کو کچھ نہیں کہتا,میڈیا کی آزادی پر میں براہ راست مباحثے کے لیے تیار ھوں۔

https://twitter.com/x/status/1519179116842561536
فواد چوہدری کے ٹوئٹس پر دیگر صحافیوں اور صارفین نے ان کی سابق حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا,کامی نے لکھا کہ ‏‎میڈیا کی آزادی کی بات وہ بیشرم کررہا ہے جو کسی صحافی کا سوال ناگوار گزرنے پر انکو تھپڑ مارا کرتا تھا, تم لوگوں نے ان تمام صحافیوں کو بیروزگار کیا جنہوں نے بنی گالا ماتھا ٹیکنے سے انکار کیا, تم لوگوں نے فوج جیسے ادارے سے سفارش کروائی چھ ماہ مثبت رپورٹنگ کی شرم سے ڈوب مرو ۔

https://twitter.com/x/status/1519105662944518146
ندیم خان نے لکھا کہ ‏‎آپ کی حکومت جاتے ہی ہم صحافیوں نے سکھ کا سانس لیا۔ مطیع کو اغوا کرانا، اسد طور پر تشدد، ابصار عالم پر فائرنگ، صحافیوں پر پرچے کٹوانا اورسب سے بڑھ کر صحافیوں کا معاشی قتل عام آپ ہی کی سلیکٹڈ حکومت میں ہوا۔ مذید آپکا ڈجیٹل ونگ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتا رہا وہ الگ قصہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1518999472373911552
 
Last edited by a moderator:

Shah@5

Politcal Worker (100+ posts)
جتنی ڈھٹای اور بے شرمی کا مظاہرہ ہماے "قومی" صحافی کر رہے ہیں وہ تو قحبہ خانوں کے باسیوں کو بھی شرما رہی ہے۔