آسٹریلوی ٹیم کے شراب کا جشن روکنے پر عثمان خواجہ کا ردعمل

Pat-Cummins-Usman-Khawaja-Champagne-Gesture.png

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے جیت کے جشن میں شراب کے روایتی استعمال کو اپنی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی کے احترام میں روک کر مذہبی یکجہتی کی مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کی مشہور سیریزایشیز کا اختتام آسٹریلیا کی ٹیم کی فتح کے ساتھ ہوا جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے اسٹیج پر ٹرافی حاصل کرنے کے بعد جشن منانا شروع کیا جس میں ٹیم کے تمام کھلاڑی بشمول مسلمان عثمان خواجہ بھی شامل تھے۔

تاہم جیسے ہی جشن میں شراب کی بوچھاڑ کے آسٹریلیا کے روایتی انداز کو اپنائے جانے کا وقت آیا عثمان خواجہ چپکے سے اسٹیج سے اتر کر سائیڈ پر ہوگئے مگر ان کی ٹیم کو فوری طور پر اپنے ایک اہم ساتھی کا ٹیم سے الگ ہونے کا احساس ہوگیا جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے شراب کی بوتلیں تھامے کھلاڑیوں کو منع کیا اور عثمان خواجہ کو دوبارہ اسٹیج پر بلایا۔


عثمان خواجہ نے بھی ٹیم کی جانب سے ان کے احترام میں شراب کی بوتلوں کو سائیڈ پر رکھنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا اور فورا اسٹیج پر جاکر اپنی ٹیم کو جوائن کیا اور پوری ٹیم نے دوبارہ بھرپور انداز میں اپنی فتح کا جشن منایا۔

https://twitter.com/x/status/1482690169366986752
عثمان خواجہ نے اس واقعہ کے حوالے سے ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ یہ ویڈیو ثابت کرتی ہے کہ کیسے پوری ٹیم میرے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے اپنا روایتی شراب جشن صرف اس لیے روک دیا کہ میں ان کے ساتھ شریک ہوسکوں ، مجھے لگتا ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1482976877547769858
 
Last edited by a moderator: