آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز،پہلے ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا

14pakvsausinjured.jpg

اسلام آباد: پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر فہیم اشرف اور حسن علی آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور حسن علی فٹنس مسائل کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی غیرموجودگی میں متبادل کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔ پی سی بی نے حسن علی اور فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد اور وسیم جونیئر کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1497946174061707271
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں انجری کے باعث فہیم اشرف ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم چوبیس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائیگا۔ پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے شیڈول ہے جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوگا۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ایسے جھٹکے لگنے دیں ٹیم کے فائدے میں جائیں گے اور اتنا ڈرامہ کرنے کی کیا ضرورت ہے آسٹریلیا کے کئی سینئیر کھلاڑی آی پی ایل کی وجہ سے نہیں آے
 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
اسٹار اور اسکول کی کیا ضرورت جب سٹار یا سکول سے کام چل جائے