آسٹریلیوی دارالحکومت کےایئرپورٹ پر فائرنگ،حملہ آور گرفتار

14austrailiairportfiring.jpg

آسٹریلیا کےدارالحکومت کینبراکے ایئرپورٹ پر ایک شخص نے فائرنگ کردی ،فائرنگ کےبعدایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔

خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آسٹریلیا کےدارالحکومت کینبرا کے ایئرپورٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک مسلح شخص نے ایئرپورٹ ٹرمینل میں گھس کر ہوائی فائرنگ کردی جس سے ایئرپورٹ پر بھگدڑ مچ گئی۔


پولیس حکام کے مطابق مسلح شخص نے لوگوں پر براہ راست فائرنگ کرنے کےبجائے ہوا میں فائرنگ کی جس سے کوئی جانی نقصان یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں، پولیس نے حملہ آور کو موقع سےہی گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم سےفائرنگ کی وجہ جاننےکی کوشش کی جارہی ہے، فائرنگ کےبعد ٹرمینل پر بھگدڑ مچنے کےباعث فلائٹ آپریشن معطل کردی گئی تھی جسے چند گھنٹوں بعد دوبارہ بحال کردیا گیا۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
نسل پرست گورا لگ رہا ہے چار فائر کئے اور بس اپنا بڑھاپا خراب کرلیا
 

ranaji

President (40k+ posts)
وہ تو دراصل طالبان کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا تھا
ہوائی فائرنگ کرکے ????????