آسٹریلیوی کرکٹر سٹیو اسمتھ کی پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریفیں

4stevesmith.jpg

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اور نائب کپتان اسٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات اطمینان بخش ہیں، ہم خود محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ دورہ پاکستان پر بے حد خوش ہیں، اسلام آباد میں بہترین مہمان نوازی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین کھلاڑی آرہے ہیں، پاکستان کو ہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی۔ پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پاکستان کے دورے کے لیے آسٹریلیا کے پاس تین سپنرز ہیں، ابھی معلوم نہیں کہ پاکستان میں کیسی پچیں ملیں گی۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ وہ مختلف کنڈیشنر میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں۔


واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کی تیاری کرنے کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیمیں راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچیں۔ دونوں ٹیموں نے باؤلنگ، بیٹنگ اورفیلڈنگ کی پریکٹس کی، پاکستانی ٹیم کا راولپنڈی اسٹیڈیم میں تیسرا پریکٹس سیشن تھا، جبکہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے پہلا پریکٹس سیشن کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہورہی ہے، جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم 24 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ ایک ٹی 20 میچ بھی دورے میں شیڈول ہے۔

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اسی طرح ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے بعد ایک ٹی 20 میچ بھی ہو گا جو 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔
 

waqqaskhan

Councller (250+ posts)
Very true we give lost of respect to foreigners specially if they are white but un fortunately when it come to ourselves we treat each other according to the status. We shown our true love to our own people in Muree not very long ago.