آصف زرداری نے لاہور میں کتنی کوٹھیاں اور کیوں خریدیں؟

bil11j11.jpg

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد کے بعد لاہور کا دورہ کریں گے، جہاں انہوں نے 14کنال کی کوٹھی خریدی ہے جب کہ ایک اور کوٹھی کی خریداری کا معاہدہ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری میں سیاسی بحران کے حوالے سے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ جنگ اخبار کے مطابق انہوں نے لاہور کے علاقے گلبرد میں 14کنال کی 2 کوٹھیاں خریدی ہیں جبکہ ایک اور6کنال کے بنگلے کی خریداری کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر یہ بنگلہ گرا کر ذاتی گھر تعمیر کریں گے، یہ جگہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب شاہراہ امام حسین پر شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے واقع ہے۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن جانے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے اس لیے آصف زرداری گلبرگ میں گھر بنا رہے ہیں جس کے بعد بلاول ہاؤس کو فارم ہاؤس میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمان چن نے کہا ہے کہ گلبرگ میں گھر بننے کے بعد کارکنوں کو ملاقاتوں میں آسانی ہوگی۔