آٹھ ہزار روپے پر نیب کا ملازم شہزاد اکبر عدلیہ کو لیکچر دیتا ہے: جسٹس قاضی

Resilient

Minister (2k+ posts)
سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی درخواستوں پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں براہ راست عدالتی کارروائی دکھانے کی درخواست مسترد کرنے کا کہہ دیا، فائز عیسیٰ نے جسٹس بندیال سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آج میرا ٹرائل ہو رہا ہے، کل آپ بھی میری جگہ ہوسکتے ہیں، صرف میری ہی نہیں، باقی تمام ججز کی بھی فائلیں تیار ہیں۔

جسٹس فائز عیسیٰ نظرثانی کیس پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران فائز عیسیٰ نے اپنے دلائل میں کہا کہ 8 ہزار روپے پر نیب کا ملازم شہزاد اکبر عدلیہ کو لیکچر دیتا ہے، ہم احمقوں کی جنت میں نہیں رہ رہے، عدالت خود دیکھ سکتی ہے کارروائی کتنی رپورٹ ہوتی ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جواب الجواب کیلئے روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ حکومتی سوشل میڈیا بریگیڈ میرے خلاف جھوٹ بول رہی ہے،3 بار خط لکھ چکا میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے، سوشل میڈیا پر انسان اکیلا اپنا دفاع نہیں کرسکتا، صرف مجھے نہیں بلکہ پوری سپریم کورٹ کو برا بھلا کہا جارہا ہے۔

فائز عیسیٰ نے کہا کہ میرے خلاف شکایت کنندہ عبدالوحید ڈوگر نے یوٹیوب پر اعتراف کیا وہ ایک ٹاوٹ ہے، عبدالوحید ڈوگر نے کہا کہ وہ حساس ادارے کا ٹاؤٹ ہے۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے اس پر کہا کہ قاضی صاحب ہر انسان کی اپنی رائے ہوتی ہے، ایک بندے سے سن کر اگلا بندہ بتاتے ہوئے آدھی بات بھول جاتا ہے، امریکا میں عدالتی کاروائی براہ راست نہیں بلکہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم امریکا کے غلام نہیں، نہ ہی ان کے پیچھے چلنے کے پابند ہیں، ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے، ہمارا رہنما قائد اعظم محمد علی جناح ہے، امریکا میں عوام کے حقوق جس انداز میں دیے جاتے ہیں وہ سب جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گٹر کہنے کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، موسمی صحافیوں کی توڑ مروڑ کر پیش کی گئی خبریں نشر ہوتی ہیں جبکہ یہاں بیٹھے صحافیوں کی خبریں اخبارات اور ٹیلی ویژن پر نشر نہیں ہوتیں۔

کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں براہ راست عدالتی کارروائی دکھانے کی درخواست پر کہا کہ اس طرح جج عوامی مباحثےکا حصہ بنیں، ٹرائل متاثر ہوسکتا ہے،کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست مسترد کی جائے۔

میرے خلاف میڈیا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سرینا عیسیٰ

سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ میرے خلاف میڈیا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، بلوچستان کے عوام نے مجھے بہت عزت دی، سپریم کورٹ اور ایف بی آر آتے جاتے ہمارے ویڈیو کلپ بنائے جاتے ہیں۔

سرینا عیسیٰ نے کہا کہ وزیراعظم، وزیر قانون، شہزاد اکبر نے شوہر کو جج کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی، اُس وقت کے اٹارنی جنرل انور منصور خان سمیت حکومتی مشینری نے ہمارا ریکارڈ لیا،یہ کام انہوں نے غیر قانونی طور پر کیا۔

جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ نے بتایا کہ اپنی رقم سے خریدی جائیداد انہوں نے راتوں رات میرے شوہر کی بنا دی، میں عمران خان سے زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہوں، فروغ نسیم نے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے عہدے کا ناجائز استعمال کیا، کبھی وزیر کبھی وکیل فروغ نسیم عدالت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

سرینا عیسیٰ نے کہا کہ عمران خان میں شکست تسلیم کرنے کا حوصلہ نہیں، جون 2020 ءتک کے میرے ٹیکس ریکارڈ تک رسائی حاصل کی گئی، فروغ نسیم، انور منصور خان ایک دوسرے کو جھوٹا کہتے رہے، شہزاد اکبر نے نوکری شروع کی تو ان کی تنخواہ 35 ہزار تھی جبکہ میں شہزاد اکبر سے 22 سال پہلے سے نوکری کررہی ہوں۔

اہلیہ جسٹس عیسیٰ نے کہا کہ شہزاد اکبر آج امیر آدمی ہیں، کبھی اثاثے ظاہر نہیں کیے، شہزاد اکبر سےمتعلق ہر سچ پر پردہ ڈالا جا رہا ہے، نیب ایف آئی اے اور ایف بی آر شہزاد اکبر کے معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟

جسٹس عمرعطا بندیال نے سرینا عیسی سے کہا کہ اس وقت سماعت کی براہ راست نشریات کی درخواست پر سماعت ہو رہی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ آغا افتخار نے سپریم کورٹ کے جج کو قتل کرنے کی دھمکی دی، آغا افتخار کیس میں شہزاد اکبر کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا، کیس کی براہ راست کوریج سے سچ عوام کے سامنے لایا جائے۔

جسٹس فائز نے ایک بار پھر سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مرزا افتخارالدین کے خلاف میری اہلیہ کی درخواست پر بھی مقدمہ درج نہیں ہوا، مرزا افتخار کا تعلق شہزاد اکبر سے نکل رہا تھا تو تحقیقات روک دی گئیں، مرزا افتخار الدین کا تعلق عمر چیمہ کو پیٹنے والے سے مل رہا تھا، اگر فائز عیسیٰ قتل ہوا تو شہید ہوگا اور جنت میں جائے گا۔

قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ میرے کیس میں فردوس عاشق اعوان پر توہین عدالت کی کارروائی کا کہا گیا، فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان پر معذرت تک نہیں کی، فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں اعلیٰ عہدہ دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس منظور ملک نے میری رہنمائی کی ہے، جسٹس منظور ملک کی ہدایت پر کوشش ہے جذباتی نہ ہوں، عدلیہ کے خلاف ففتھ جنریشن وار شروع کی گئی ہے، ملک دشمنوں کے خلاف ففتھ جنریشن وار نہیں ہورہی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بوتھم نے عمران خان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا، عمران خان نے این بوتھم پر مقدمہ کیا اور جیت گئے۔

فائز عیسیٰ نے کہا کہ صدرمملکت بھول جاتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے ورکر ہیں، کیچڑ مجھ پر اچھالا گیا لیکن برداشت ان سے نہیں ہورہا تھا۔

صدر مملکت نے ایوان صدر میں بیٹھ کر 3 انٹرویوز دیے، صدرنے کہا ریفرنس پرخاموش رہنے اورمیڈیا ٹرائل کا بھی آپشن تھا، جبکہ تیسرا آپشن جوڈیشنل کونسل کا تھا جو استعمال کیا۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے اس پر کہا کہ صدر کبھی میڈیا ٹرائل نہیں کرواتے، یہ خود ہو جاتا ہے، بہتر ہوگا ان باتوں پر نہ جائیں، جسٹس فائز عیسیٰ نے اس پر کہا کہ سچ بولتا رہوں گا چاہے کسی کو برا ہی کیوں نہ لگے۔

جسٹس بندیال نے کہا کہ عدالت جس سماعت کیلئے بیٹھی ہے بات اس سے دوسری طرف جاچکی ہے،ہمیں کمنٹری سننے پر مجبور نہ کریں، آپ بات اس طرف لے گئے کہ حکومت نے آپ کی تضحیک کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، خبرحکومت نے لیک کی، مزید 3 سال بینچ میں رہنے یا پینشن لینے میں کوئی دلچسپی نہیں، میری دلچسپی صرف عدلیہ کی عزت اور احترام میں ہے، اسے بطور فائز عیسیٰ کیس نہ دیکھیں، یہ عدلیہ کے وقار کا معاملہ ہے۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ تاثر ہمیشہ حقیقت سے مختلف ہوتا ہے جس کے بعد عدالت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

 

ranaji

President (40k+ posts)
اس کے بھونکنے کا مطلب کہ اگر میرا ٹرائل ہو رہا ہے کل آ پ کا بھی ہو گا تو بھئی جس نے بھی تمہاری طرح چوری کی فراڈ کیا حدیبیہ کیس میں اپنی ماں بہین بیوی بیٹی بہو کس سودا کیا۔ اور اس حرام کی کمائی کو منی لانڈر کیو اور جب رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو منی ٹریل دینے کی بجائے دوسروں پر بھونکنا شروع کردے تو اس کا ٹرائل ہونا ہی چاہئے یعنی کسی کو اگر اپنا خطرہ ہو تو وہ انصاف اس کے پچھواڑے میں ڈال دے اور ڈر کی وجہ سے انصاف ابے حرام خور فراڈئیے یعنی اللہ۔ سے نہ ڈرے اور تیرے جیسے مکار حرام خور چور منی لانڈر سے ڈر جائے ویسا یہ بندہ جتنا بھونکتا کے اس حرام خور کو اور ہی ذلیل کروا رہا ہے اس کا فضول بھونکنا حرام خور چور بھونکنے کی بجائے منی ٹریل دو
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
ائز عیسیٰ نے جسٹس بندیال سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آج میرا ٹرائل ہو رہا ہے، کل آپ بھی میری جگہ ہوسکتے ہیں، صرف میری ہی نہیں، باقی تمام ججز کی بھی فائلیں تیار ہیں۔
Another blackmailing blatant lie.

Give receipts and get over
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
After reading all this it is clear that Qazi is not illegible for his designation, he seems extremely angry and reactionary!! He can’t deliver justice ,what if his personal experiences , cloud his judgments. How can such a judge be trusted?? He is too biased!!! They are using Balochistan for name sake, but actually none of their properties is in Balochistan!!! Balochistan gave them identity and honour but they reciprocated with nothing !!
 

ranaji

President (40k+ posts)
عدلیہ کی عزت ایک حرام خور چور فراڈئے منی لانڈر کو سزا دے کر ہوگی اگر اگر اس ثابت شدہ منی کانڈرنگ چوری فراڈ اور رشوت کے جرم کو ایک جج کے وجہ سے چھوڑ دیا اور اس حرام خور کو سزا نہ دی تو عدلیہ کی عزت کدو ہوگی ؟ عدلیہ اور زلیل ہو جائیے گی کہ اگر عام بندہ یہ جرم کرے تو سزا جج کو چھوڑ دیا جائے کہ عدلیہ بدنام ہوگی۔ ابے بے وقوف تجھے یا کسی بھی جج کو سزا ہوگی تو عد لیہ کی عزت ہوگی کہ یہ ہے صحیح انصاف چوری فراڈ منی لانڈرنگ پر اپنے ساتھی کو بھی نہ چھوڑا اصل انصاف اصل عزت یہی ہے
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Iss ke zehniyat dekhein, apne aap mein aik FIROUN,, QAROON, AUR DUNIYA KA KING bana bhaitha hai,, ooh tere Judge honey per hazaar bar laanat hai, kal ko ye chori kare to issey koi constable arrest na kare kiu k uss ke salary 20000 Rs ho ge, isse IG arrest karey kiu k wo iss k barabar ka ho ga. BC pesa pakistan se bahir, property pakistan se bahir, aur phir kehte ho AMERICA k ghulaam nahi, Tumhare to baro ne angraizoo k kuttey nihlaey howe hein, tum kese itni bharkein maar sakte ho..
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
Screaming shows that this judge numa noker is dodgy and a dirty undergarments cleaner for nawaz dalla. It is amazing how these low life's got such high positions. That is probably the reason Dalla league is still intact. They promoted and appointed their Nokerrs to high posts and such pimps still support the mafia as their own livelihoods are in danger.
 

jeelu

Minister (2k+ posts)
Yeh sabit karta hai yeh insaan ki aukat uski salary ya income say lagatay hein and thats whats wrong with our society
 

KhanSuppporter

Minister (2k+ posts)
If a judge barks against the government and the Prime Minister, he should be responded accordingly. Unfortunately, the government doesn’t respond properly.
 

ranaji

President (40k+ posts)
ہر چور فراڈیا حرام خور پکڑے جانے کے بعد بھونکتا ہے کہ میں اپنا حساب نہیں دینا اس نے بھئ کیا فلاں نے بھی کیا مجھے پکڑنے والے شہزاد اکبر یا فلاں نے بھی کیا ٹھیک ضرور کیا ہوگا اس کو بھی پکڑو اس کو بھی چارج کرو اس سے بھی منی ٹریل مانگو مگر اپنا حساب دو اس کے بعد اگر تک اپنی منی ٹریل دیدو اپنے آ پ کو ثابت کردو کہ چوری رشوت اور حرام کی پیسے کو منی لانڈر کرکے جائیداد نہیں خریدی تو قصہ ختم۔ پھر تم از خود نوٹس لے کر شہزاد اکبر سمیت ہر حکومتی بندے کو بلا کر اس سے حساب مانگو نہ دے سکے تو سزا دو۔ مگر اپنا حساب دو