آپ کے تو ہمارے لوگوں سے صرف رابطے ہیں مگر آپ کے لوگ ہمارے تو زیراثر ہیں،گل

8gillresponse5eb.jpg

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مختلف نظریات کی جماعتوں کو اگر کسی سے خطرہ ہے تووہ صرف عمران خان ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر شہباز گل نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ماضی کے بیانات کو شیئر کیا جس میں انہوں نے دونوں جماعتوں کی ملاقات پر اپنا ردعمل دیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1489931927083794433 ایک ویڈیو مئی 2019 کی تھی جس میں ڈاکٹر شہباز گل نے اس وقت مریم نواز اور بلاول کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم 23 سال سے کہہ رہے ہیں کہ یہ دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے یہ ویڈیو شیئر کرتےہوئے کہا کہ آپ کو پہلے بھی بتایا تھا آج دوبارہ بتا رہے ہیں آئندہ بھی بتاتے رہیں گے کرپٹ لوگوں کو اگر کوئی خطرہ ہے تو وہ صرف عمران خان سے ہے۔

https://twitter.com/x/status/1489931927083794433
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن انشاء اللہ جیت پاکستان کی ہو گی. جیت عمران خان کی ہوگی۔ ہار کرپٹ ٹولے کی ہو گی۔

دوسری ویڈیو سماء نیوز کی ایک رپورٹ تھی جس میں موجودہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ماضی کے بیانات شامل تھے جس میں وہ ایک دوسرے کو چور لٹیرے کہتے اور تنقید کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ان کی اصلیت معلوم ہے جنہیں ابہام ہے وہ بھی دور ہو جائے گا آخر ایک دوسرے کے ازلی حریف بالکل مخالف نظریات رکھنے والی جماعتیں اور شخصیات عمران خان سے اتنی خوفزدہ کیوں ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1489932594842161154
انہوں نے مزید لکھا کہ انکی لوٹی دولت کو اگر کوئی خطرہ ہے تو اسکا نام عمران خان ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ زرداری نے کہا حکومت کے بہت سے لوگ ان کے ساتھ رابطے ہیں۔ کمال ہے آپ کے تو رابطے ہیں۔ ہمارے تو زیراثر ہیں یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن کے بہت سے ارکان اور ہماری خواہش پر ووٹ ڈالتے ہیں یا سینیٹ سے باہر رہ کر اپوزیشن کو اکثریت ہونے کے باوجود شکست دیتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1489934087972442114
 
Last edited by a moderator: