"آڈیو ٹیپ جعلی ہے، پاکستان اور انگلینڈمیں فرانزک کرایا گیا"

saqibnisar-1122.jpg


ثابت ہو گیا ثاقب نثار سے منسوب آڈیو کلپ جعلی ہے، سینئر وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا دعویٰ

اے آر وائے کے مطابق سینئر وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانزک میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت ہوگئی ہے، جلد ہی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آجائے گی۔

چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو اور رانا شمیم کے بیان حلفی کے معاملہ پر اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ میاں ثاقب نثار کی آڈیو کا فرانزک کرا لیا گیا ہے اور فرانزک میں یہ آڈیو جعلی ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو کا فرانزک پاکستان کے صحافی اور انگلینڈ کے صحافی نے پاکستان اور انگلینڈ میں کرایا، فرانزک کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ آڈیو جعلی ہے آپ بہت جلد دیکھیں گے کہ اس کی رپورٹ بھی سامنے آ جائے گی۔


گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نوٹری پبلک نے بیان حلفی کی تصدیق کی ہے کہ جعلی بیان حلفی بنوایا گیا، ایک شخص نے گورنر ہاؤس لاہور کے مالک ہونے کا دعویٰ کیا، نوٹری پبلک نے اس بیان حلفی کی بھی تصدیق کر دی۔

سینئر وکیل نے کہا کہ رانا شمیم کے بیان کی تصدیق چارلی گتھری نےکی اسی نوٹری پبلک نے گورنر ہاؤس کی ملکیت کی بھی تصدیق کی ہے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوٹری پبلک نے انکشاف کیا ہے کہ اس کو لندن میں حسین نواز کے دفتر لے کر جایا گیا، حسین نواز کا ملازم وقار اسے لے کر گیا جہاں رانا شمیم موجود تھے، حسین نواز کے دفتر میں جی بی کے سابق چیف جج کا بیان حلفی بنا کر اس کو نوٹرائز کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد فرانزک رپورٹ اور دیگر دستاویزات سامنے لا رہے ہیں، مریم نواز کو چیلنج ہے کہ وہ آڈیو لے کر عدالت جائیں۔

 

pcdoc24x7

Minister (2k+ posts)
Shareef's goose is cooked. Someone should file a case against the fugitive for forgery and deceit in UK too. Everyone knew the audio and Rana Shamim's affidavit was fake based on the history of this fraudster and criminal mafia gang. This is now going to be a test for our judiciary. The public should give relentless pressure to bring this mafia to justice.
 

Landmark

Minister (2k+ posts)

js ke awaz ha who admit krtaha ha

pher audio fake kase ha bahi jan

youthia jazrat renumahi farmin