آیئے خود کھوج لگائیں

Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)
ایڈمنز سے گذارش ہے کہ اس تھریڈ کو مرج نہ کریں۔ میں کبھی ایسی گذارش نہیں کرتی لیکن ہم سب کے لئے اہم ہے۔ شکریہ

آج پورا دن ایک گرافک سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا
کچھ صحافیوں نے اسے پوسٹ کیا، کچھ میرے اور آپ جیسے عام لوگوں نے
اس گرافک میں کچھ ایس ایم ایس ہیں، جو کہ الیکشن کمیشن سے وصول کئے گئے ہیں
پاکستان میں ووٹر اپنا یا کسی کا پولنگ سٹیشن چیک کرنا چاہیں تو 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر تفصیل حاصل کر سکتے ہیں
اس میں وارڈ نمبر، سلسلہ نمبر اور پولنگ سٹیشن کا نام شامل ہوتا ہے

CTJD5WpWUAA5aju.jpg

اس گرافک کے مطابق، کسی صاحب نے، جن کا شناختی کارڈ نمبر 3-1783257-34301 ہے،
چوبیس جولائی کو جب تفصیل معلوم کی تو ان کا انتخابی علاقہ سمن آباد لاہور تھا
جب کہ گیارہ اکتوبر کو تفصیل دیکھی تو وارڈ میونسپل کمیٹی حافظ آباد آ گیا
اس گرافک سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ ان صاحب کا ووٹ ان کی مرضی کے بغیر کہیں اور ٹرانسفر کر دیا گیا

کیا ہم میں سے کسی نے خود کھوج لگانے کی کوشش کی؟

12193311_1069905586366844_6078651073945282851_n.jpg

اس گرافک میں جو چیز اہم ہے وہ یہ کہ پہلی ایس ایم ایس میں انتخابی علاقہ نظر آرہا ہے، جو سمن آباد لاہور ہے
جب کہ دوسری ایس ایم ایس میں صرف وارڈ ۔۔۔ انتخابی علاقہ۔۔یعنی پولنگ سٹیشن موجود نہیں

دیکھنے کی بات یہ کہ چوبیس جولائی کو انتخابات نہیں ہو رہے تھے، تو الیکشن کمیشن صرف عمومی انتخابی علاقہ بتا سکتی تھی
پولنگ سٹیشن نہیں۔۔۔ کیونکہ پولنگ سٹیشن صرف الیکشن کے دنوں میں قائم اور الاٹ کئے جاتے ہیں

اگر ہم خود 8300 پر یہ شناختی کارڈ نمبر بھیجیں تو انکشاف ہوتا ہے کہ گرافک میں موجود ایس ایم ایس پوری نہیں
ذرا پوری ایس ایم ایس چیک کریں
درج ذیل گرافک میرا نہیں، مگر میں نے خود جب موبائل سے میسج بھیجا تو ہوبہو یہی پیغام وصول کیا

CTJD5ZAXIAAFTfV.jpg

یعنی ان صاحب کا ووٹ سمن آباد میں ہی موجود ہے۔ وارڈ حافظ آباد ہے، شہر حافظ آباد نہیں
مجھ پر یقین مت کیجئے، پاکستان میں موجود ممبرز خود چیک کر لیجئے
شکریہ

Last edited:

shami11

Minister (2k+ posts)
محترمہ !!!! آپ کے کہنے کا متبل ہے کہ پی ٹی آی والے پھر ڈرامہ کر رہے ہیں؟؟؟؟؟؟؟
 
Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)
محترمہ !!!! آپ کے کہنے کا متبل ہے کہ پی ٹی آی والے پھر ڈرامہ کر رہے ہیں؟؟؟؟؟؟؟
میں ڈرامہ تو نہیں کہوں گی
پر خدا جانے کیا ہو رہا ہے
مجھے جانے کیوں لگتا ہے کہ تحریک انصاف کو مصروف رکھا جا رہا ہے
 
GeoG

Chief Minister (5k+ posts)

Imran Khan today had claimed there are 2000+ affidavits they have collected
knowing that this time it be scrutinized more than before it is rather alarming for him and Govt too
this is a serious matter if people have given them 2000 affidavits

They should give all these affidavits to media and make Govt accountable ...
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے میٹرو تو بنا لینے دیں وزیر اعظم کو ، قوم پڑھ گئی تو کھوج بھی خود لگا لے گی

12140824_976355442437400_8790715671690872397_n.jpg
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
مقدس بیگم کو دیکھ کر اندزہ ہوتا ہے کہ انہوں نے میٹرو سکول میں پڑھا ہے
کیسے کیسے راستے تلاش کرتی ہیں ووٹ ڈالنے کے

یہ ہوتی ہے شہباز شریف کی میٹرو
دیسی گھیو دی طاقت
 
khan27

Minister (2k+ posts)
مقدس بیگم کو دیکھ کر اندزہ ہوتا ہے کہ انہوں نے میٹرو سکول میں پڑھا ہے
کیسے کیسے راستے تلاش کرتی ہیں ووٹ ڈالنے کے

یہ ہوتی ہے شہباز شریف کی میٹرو
دیسی گھیو دی طاقت

janab kidher gaeb they
 
Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)

Imran Khan today had claimed there are 2000+ affidavits they have collected
knowing that this time it be scrutinized more than before it is rather alarming for him and Govt too
this is a serious matter if people have given them 2000 affidavits

They should give all these affidavits to media and make Govt accountable ...

اگر یہ ثبوت الیکشن کمیشن کو پیش کئے گئے تو تحقیق ہو گی
میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ ان ۲۰۰۰ میں سے ۱۰۰۰ سے زائد ایسے ملیں گے
جو ان لوگوں کے ہیں جو ۱۲۲ کے رہائیشی ہیں، اور انہوں نے وہیں ووٹ بھی کاسٹ کئے ہونگے
مگر چونکہ خان تیرے جانثار۔۔۔ تو حلف نامہ داخل کروا دیا
یاد رہے، پہلے بھی عمران خان صاحب ایک ایسے اوتھ کمشنر کے کاغذات جمع کروا چکے جس کا کوئی وجود نہیں تھا

دیگر میں سے زیادہ تر ایسے ہونگے، جن کا ووٹ ان کے پتے کی تبدیلی پر منتقل کیا گیا
اور اس کے ثبوت نادرا پیش کر دے گی

ہمیں یاد ہے کہ پہلے بھی تین ٹرک بھر کے ثبوت تھے۔۔ اور ساتھ میں پنتیس پنکچر کی ٹیپ بھی تھی
 
پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے میٹرو تو بنا لینے دین وزیر اعظم کو ، قوم پڑھ گئی تو کھوج بھی لگا لے گی

12140824_976355442437400_8790715671690872397_n.jpg

یہ پٹھان بچے آپ کی نااہلیت ثابت کررہے ہیں۔
فوٹو تو کوئی پنجاب کا تلاش کر کے اپنی ڈرامہ بازی کرنی تھی ۔

مبشر لقمان نے جو دو چار پروگرام کئے ہیں ۔ ان کی وڈیو اس فورم پر نہی لگ سکتی ۔ اسکولوں گائے بھینس بندھی ہیں۔
اسلامی بھائی آپ کی وہاں حکومت ہے ۔۔۔۔۔
وہاں میٹرو نہی ہے۔
 
macbeth

Minister (2k+ posts)
آئیے کھوج لگائیے۔۔
اجکل احتسابی فرشتوں کے ہاں ایک سِن گرافک گردش کر رہا ہے۔۔اگر آپ دنیاوی اعمال نامہ کے سرچ انجن میں جاکر "کرپشن" اور میسنی فرعونیت" کا عنوان دیں تو وہاں پر ۔۔ گنجم نہاری اور چکن بیوپاری کے نام سے جاتی عمرہ ہندوستان کا ایڈریس آئے گا۔۔۔بیووقوف رعایا کو اطلاع دی جاتی ہے کہ یہ ایڈریس نامکمل ہے۔۔ کرّیپہہ کرکے موجودہ ایڈریس نوٹ کیجیئے تاکہ کل روزِ حشر کو آپکی گواہی ضائع نہ ہو۔۔۔

گنجم نہاری و چکن بیوپاری بمعہ اہل و عیال، چوری سڑک زیر نگرانی 1400ایلیٹ فورس، نہرونہر،رائیونڈ محل تختِ لاہور۔۔ شکریہ
 
Zolfiqar

Banned

بوہت ودھیا
:lol:​
 
میسنی فرعونیت

نواز شریف کا مقامی زبان میں بڑا عام فہم اور آسان ترجمہ ہے

(bigsmile)​
 
Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
My Uncle contested for councilor's election recently on PTI ticket in Faisalabad. My mum n dad and 38 other relatives couldn't vote him while living in the same village becuz on election day they came to know that their vote is in another "Halka", 5 or 6 Km away......!!!
Haramkhor League cant live without "Do Numbri"