ایئرپورٹ پر ویڈیو بنانے والے مسافر کو فضل الرحمان نے معاف کردیا
اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مولانا فضل الرحمان کی ویڈیو بنانے والے مسافرکو اقدام مہنگا پڑا، ویڈیو بنانے پر مسافر کو روک دیا گیا ہے،واقعہ مولانا فضل الرحمان کے مدینہ روانگی سے قبل پیش آیا۔
مولانا فضل الرحمان پی آئی اے کی پرواز پی کے713 سے مدینہ جانے کیلیے ایئرپورٹ پر موجود تھے،اس دوران قطر جانے والے مسافر نےسی آئی پی لاؤنج میں مولانا کی ویڈیو بنانا شروع کر دی،جس پر مولانا فضل الرحمان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو شکایت کر دی۔
ایف آئی اے حکام نے موقع پر پہنچ کر ویڈیو بنانے والے مسافر کو روک لیا اور معلومات حاصل کیں۔ مسافر رسول اختر نے ویڈیو بنانے پر مولانافضل الرحمان سے معذرت کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا کی جانب سے معذرت قبول کرنے پر ایف آئی اے حکام نے مسافر کو سفرکی اجازت دے دی۔