ابو ظہبی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ،پاکستانی سمیت 3 افراد جاں بحق

5%D8%A7%D8%A8%D8%AF%D8%A6%DA%BE%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D8%AA%D8%AA%D8%A7%DA%86%DA%A9.jpg

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں 2 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے متعلق یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ان کی کارروائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یواے ای کے دارالحکومت ابوظبی کے علاقے مصفح میں ایڈناک اورآئیکاڈ3 کے اسٹوریج ایریا میں واقع 3 فیول ٹینکرز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اس کے ساتھ ساتھ ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کیلئے تعمیراتی ایریا میں بھی ایک مقام آگ لگ گئی۔

اماراتی پولیس کے مطابق آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا ہے، مصفح میں فیول ٹیکرز آگ بھڑکنے کی وجہ سے پھٹ گئے جس کے باعث 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی جبکہ2 بھارتی شہری تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ڈرونز طیارے تھے جن کے ان مقامات پر گرنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

واقعہ کے فوری بعد یمن کے حوثی باغیوں کے ترجمان نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یو اے ای کے خلاف باقاعدہ آپریشن شروع کردیا گیا ہے بہت جلد ان حملوں کے حوالے سے مزید تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ حملے اس وقت ہوئے جب جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان اور دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کے درمیان ایک ملاقات طے تھی مگر حملوں کے فوری بعد اس ملاقات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 
Goldfinger

MPA (400+ posts)

_122739233_youtubeuae.jpg.webp

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی پولیس کے مطابق بندرگاہ کے علاقے میں تین آئل ٹینکروں میں دھماکوں سے ایک پاکستانی اور دو انڈین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی 'وام' کے مطابق ابوظہبی پولیس نے کہا ہے کہ تین ہلاکتوں کے علاوہ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ سے چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ان دھماکوں کو مبینہ طور پر ڈرون حملوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں کی جانے والی ’فوجی کارروائی' کی تفصیلات جلد منظر عام پر لائیں گے۔
خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ابوظہبی پورٹ کے نزدیک مصفح آئیکیڈ تھری کے علاقے میں تین آئل ٹینکرز دھماکے سے پھٹ گئے جس سے آگ بھڑک اٹھی۔
ابوظہبی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بظاہر ڈرون جیسے تین اجسام دو مختلف علاقوں میں گرے اور ممکنہ طور پر انھی کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور آگ بھڑکی۔‘
حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تفتیشی رپورٹ میں تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
اس مقام پر آگ لگی وہ تیل کی ریاستی کمپنی ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) کے تیل کے ذخائر کے قریب واقع ہے۔ ابوظہبی کی بندرگاہ کے علاوہ ایئرپورٹ کے علاقے سے بھی آتشزدگی کی اطلاعات ملی ہیں۔

1038323_2827516_Attack_updates.jpg

بی بی سی مانیٹرنگ کے مطابق ابوظہبی میں آئل ٹینکرز پھٹنے کی اطلاعات کے بعد حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان حملوں کی تفصیلات جلد ہی منظرعام پر لائیں گے جن کا مقصد متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانا ہے۔
حوثی باغیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سارئے نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’(باغیوں کی) مسلح افواج نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات میں اہم عسکری آپریشنز کی بابت تفصیلات فراہم کریں گے۔‘
حوثی باغیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ آپریشن گذشتہ سات سال سے جاری جنگ میں کلیدی حیثیت کے حامل ہوں گے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات سعودی سربراہی میں قائم اس عسکری اتحاد کا حصہ ہے جو یمن میں حوثی باغیوں سے برسرپیکار ہے۔

10 جنوری کو متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ یمنی فورسز نے حوثیوں سے تیل کی دولت سے مالا مال صوبے شبوا کا قبضہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
 
Last edited by a moderator:

Citizen X

President (40k+ posts)

سورس
I'm calling this Bullshit I know the area very well and it is deep inside of Abu Dhabi and out of range. Plus it had to cross wide airspaces of three countries to be able to do this. Highly unlikely it flew that far and that too undetected.
 
StarTrooper

MPA (400+ posts)
Pakistan must warn Houthis if they killed another Pakistani we will teach them a lesson they will never forget . Pakistani lives matter too