ابھی تو عمران نےمہم نہیں چلائی:این اے 245 پی ٹی آئی کی فتح،صحافیوں کاردعمل

NA-245-pti-win-jr-ex.jpg


تحریک انصاف نے کراچی کے حلقہ این اے 245 میں بڑے مارجن سے فتح سمیٹ لی ہے اس فتح پر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابھی تو عمران خان نے حلقے میں مہم نہیں چلائی اگر چلاتے تو نتائج کیا ہوتے؟

تجزیہ کار یوسف نظر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ایم کیوایم سمیت پی ڈی ایم اتحاد کو شکست دی ہے، عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس سے ان کی مقبولیت میں اور اضافہ ہی ہوگا۔ انہوں نے کراچی میں کوئی انتخابی مہم نہیں چلائی آپ کو پسند آئے یا نا مگر حقیقت یہی ہے کہ پی ٹی آئی سب سے مقبول جماعت بن گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1561427539142270978
انہوں نے موجودہ صورتحال پر کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے عمران خان کمزور تھے۔ گو کہ عدم اعتماد یوکرین کی جنگ سے تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث بالکل درست تھا مگر یہ بہت بڑی غلطی تھی۔ عمران خان نے گیم پلٹ دی اور اب اسٹیبلشمنٹ اسے نکالنے کے درپے ہے۔

https://twitter.com/x/status/1561456466732597249
یوسف نظر نے کہا کہ اگر جنرل باجوہ ایکسٹینشن لیتے ہیں تو اس طرح ایک رائے ہموار کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ انہوں نے معیشت کی بحالی کیلئے سب کیا لیکن کیا یہ سب اتنا آسان ہے؟ کیونکہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1561457726844067841
جبکہ صحافی عمران محمد نے لکھا کہ کراچی میں انتخابی مہم چلائے بغیر عوام کے ووٹ سے تیرا جماعتی اتحاد کو شکست دے کر عمران خان نے دہشت پھیلائی اس لئے اُن کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ بنتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1561568363087908866
سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ضمنی الیکشن کے نتائج اور عمران خان کی پوپولیریٹی دیکھ کر PDM کو اندازہ ہو رہا ہے اگلے جنرل الیکشن میں 75 فیصد سے زیادہ سیٹیں PTI لے جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1561570323102842882
رضوان غلزئی نے کہا کراچی الیکشن کا نتیجہ بتاتا ہے کہ جتنا عمران خان کو دبایا جائے گا، قوم اتنی ہی شدت کے ساتھ عمران خان کے حق میں نکلے گی۔ بکاؤ صحافیوں کی جھوٹی پراپیگنڈا مہم کا عوام کوئی اثر نہیں لیتے۔ قوم سب جانتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1561388282226810882
عمر دراز گوندل نے کہا عمران خان کی گرفتاری کا شور مچا ہوا اور خان صاحب کراچی الیکشن کی مبارکباد کا ٹویٹ کر رہے۔۔۔بھئی اگلا آپکو سیرئیس ہی نہیں لے رہا۔

https://twitter.com/x/status/1561455648323379201
ثاقب کھرل نے کہا ایف آئی آر مذاق نہیں ہے۔ پی ڈی ایم کی بقاء کی جنگ ہے۔ پنجاب کے ضمنی الیکشن اور اب کراچی کا رزلٹ عمران خان کی موجودگی میں تمام سیاسی جماعتیں سانس تک نہیں لے پا رہیں وہ سب اپنی سیاست بچانے کو کسی بھی حد تک جائیں گے۔ حل صرف الیکشن ہے جس کا رزلٹ پی ڈی ایم کو پہلے سے معلوم ہے۔

https://twitter.com/x/status/1561488259456401413
تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا آپ کو یاد کرواتا چلوں آج کراچی میں زرداری، بلاول، شہباز، مولانا، ایم کیو ایم ، اسفند یار ولی اور دیگر کو اکیلے عمران خان نے این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں شکست دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1561468702419206144
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

یہ سب الله کی مہربانی اور جناب محمود مولوی صاحب کی اپنی صاف ستھری ساکھ کی وجہ سے کامیابی ملی ہے

اس پر تمام پی ٹی آئی رب کریم کا شکر بجا لاتی ہے اور آئیندہ بھی ایسی کامیابیوں کے لیے اپنے رب کی طرف ہی دیکھتی ہے اور اپنے تمام امیدواروں کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کی گرفتاری کا شور مچا ہوا اور خان صاحب کراچی الیکشن کی مبارکباد کا ٹویٹ کر رہے بھئی اگلا آپکو سیرئیس ہی نہیں لے رہا

issay kehte hain mind games
or bajway ko kal heart specialist dekh raha tha.. saansain kuch okhri okhri thin..

Khan has powerful nerves
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ye aik reality ha ke Pakistan ki tamam parties. Neutrals. sari Judiciary..saray hakomati adaray.almost saray TV channels.sahafi aik traf aur akaila Imran aik traf..
Pakistan ki sari politic sirf Imran Khan ke girad hi ghoum rahi ha since last 6 months se.Ap is reality ko tasleem karain warna apna hi nahi Mulk ka bhi nuqsan ho ga.
Siasat karain..Pakistan ko dao par mat lagayain..
 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
کیکڑا فاروق ستار وڑ گیا۔ کہاں گئ اس بدبودار کیکڑے کی بدمعاشی۔