ابھی جائیں اور گرائیں نسلہ ٹاور، چیف جسٹس کاحکم

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1463373837261852675
چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو حکم دیا ہے کہ کراچی کی ساری مشینری لے کر نسلہ ٹاور کو گرانا شروع کردیں۔

بدھ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور انہدام کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ کمشنر صاحب،عدالت نے جو کام کرنے کو آپ سے کہا تھا وہ ہوا کہ نہیں۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ اس سلسلے میں عدالت سے رہنمائی درکار ہے

اس پر چیف جسٹس نے کمشنر کراچی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیدھی بات کریں،نسلہ ٹاور کی عمارت گرائی ہے یا نہیں۔کیا آپ کا یہاں سے جیل جانے کا ارادہ ہے۔

چیف جسٹس گلزاراحمد سے کمشنرکراچی نےدرخواست کی کہ میری بات سنیں،میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ اس پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دئے کہ آپ کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی ہوگی،آپ کو معلوم ہے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں؟۔

چیف جسٹس نےریمارکس دئیے کہ کمشنر کراچی مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں اور کیا یہ کمشنر کہلانے کےلائق ہے؟ یہ اٹھارہ گریڈ کے افسر ہیں اور یہاں ایسی باتیں کررہے ہیں۔

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اس ملک پر یہ وقت بھی آنا تھا کہ بیوروکریسی کا گریڈ اٹھارہ کا ایک ادنیٰ سا کارندہ بھری عدالت میں ڈنکے کی چوٹ پر چیف جسٹس آف پاکستان کو آنکھیں دکھاے اور ان کی حکم عدولی کرے
ایسے واقعات کو دیکھ کر دل کو بہت تکلیف پہنچتی ہے کہ ملک کے بدمعاش سیاستدانوں نے اپنی لوٹ مار کے لیے حکومتی مشینری کو کیسا منہ زور بنا دیا ہے . نہ کسی بڑے عہدے کے وقار کا لحاظ، نہ کسی بڑے کی عزت کا پاس اور نہ ہی ملک کے انٹریسٹ کا کوئی خیال
آخر ہمیں ہو کیا گیا ہے اور ہم من حیث القوم کس طرف چل پڑے ہیں ؟؟؟
افسوس صد افسوس
 
Aristo

Minister (2k+ posts)

Hum Qoam nahi janwaron ka ek ijar hain jisay Rahnumaie ke nahi Danday ke zaroroat hai
 
Masud Rajaa

Siasat member
Morgan Freeman Applause GIF by The Academy Awards
 
Behrouz27

Minister (2k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1463373837261852675
چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو حکم دیا ہے کہ کراچی کی ساری مشینری لے کر نسلہ ٹاور کو گرانا شروع کردیں۔

بدھ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور انہدام کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ کمشنر صاحب،عدالت نے جو کام کرنے کو آپ سے کہا تھا وہ ہوا کہ نہیں۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ اس سلسلے میں عدالت سے رہنمائی درکار ہے

اس پر چیف جسٹس نے کمشنر کراچی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیدھی بات کریں،نسلہ ٹاور کی عمارت گرائی ہے یا نہیں۔کیا آپ کا یہاں سے جیل جانے کا ارادہ ہے۔

چیف جسٹس گلزاراحمد سے کمشنرکراچی نےدرخواست کی کہ میری بات سنیں،میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ اس پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دئے کہ آپ کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی ہوگی،آپ کو معلوم ہے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں؟۔

چیف جسٹس نےریمارکس دئیے کہ کمشنر کراچی مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں اور کیا یہ کمشنر کہلانے کےلائق ہے؟ یہ اٹھارہ گریڈ کے افسر ہیں اور یہاں ایسی باتیں کررہے ہیں۔

?چیف جسٹس کو یہی ایک کام سب سے آسان لگتا ہے