اب میوچل اور پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری اکاؤنٹ کھولنا نہایت آسان

mutual-fun11.jpg


سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) ریگولیٹری فریم ورک کا اجرا کر دیا، اب میوچل اور پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری اکاؤنٹ کھولنا نہایت آسان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی کے اقدام سے اسمارٹ سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، اسمارٹ سرمایہ کاری کے تحت اب میوچل اور پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری اکاؤنٹ کھولا جا سکے گا۔

اس ضمن میں ایس ای سی پی کی جانب سے بیان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق ایسٹ مینجمنٹ اور پنشن فنڈ منیجر اکاؤنٹ آن لائن کھولا جا سکے گا جبکہ ، سرمایہ کاروں کی تصدیق اسکائپ اور واٹس ایپ کی ویڈیو کال کے ذریعے کی جائے گی۔

ایس ای سی پی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ سرمایہ کاری کے لئے اکاؤنٹس کی تین اقسام ہیں جن میں سہل سرمایہ کاری ، سہولت سرمایہ کاری اور سرمایہ کاری اکاؤنٹ شامل ہیں۔

ایس ای سی پی کا مزید کہنا ہے کہ سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹ ڈیجیٹل والیٹس کے ذریعے اے کھولاجاسکتا ہے۔