احتساب عدالت نے زرداری کوفرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا

3.jpg

احتساب عدالت اسلام آباد نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی ہے عدالت نے مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف زرداری کو 29 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کردیا گیا ہے، عدالت نے مشتاق احمد کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔


احتساب عدالت نے آصف زرداری کے فرنٹ مین کو بذریعہ اخبار اشتہار طلب کر رکھا تھا۔ 9 ستمبر کو ملزم کو پیش ہونے کی آخری مہلت دی گئی تھی مگر وہ پھر بھی پیش نہیں ہوا۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے گزشتہ سماعت کے تحریری حکم نامے میں فردِ جرم کی تاریخ مقرر کی ہے۔