احمدحسن راناکے جنت میں جاکر شراب پینے کے بیان پرعلی گل پیر کی مزاحیہ ویڈیو

ali-gul-rana-ghairi1--221112.jpg


سابق جج رانا شمیم کے صاحبزادے جو آج کل اپنے عجیب وغریب بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، کبھی وہ سنوکر کھیلنے کیلئے بیگم سے سفارش کرنے کا تذکرہ کرتے ہیں تو کبھی یہ بتاتے نظر آتے ہیں کہ انکے پاس کئی قسم کی مہنگی گاڑیاں اور فارم ہاؤس ہیں، کبھی وہ اینکر کو اپنی بیگم کو منانے کا کہتے ہیں تو کبھی وہ کچھ نہ کچھ پیتے نظر آتے ہیں۔

کچھ روز قبل بھی راناشمیم کے صاحبزادے احمد حسن رانا نے غریدہ فاروقی کے شو میں شرکت کی، جہاں غریدہ فاروقی نے ان سے سوال کیا کہ میں چسکیاں کا لفظ تو استعمال نہیں کررہی لیکن آپ سِپ تو لے رہے تھے

جس پر رانا شمیم کے صاحبزادے نے کہا کہ "مجھے شراب بہت پسند ہے،شراب کا کلر مجھے بہت اچھا لگتا ہے،اگر شراب حرام نہ ہوتی تو مجھ سے زیادہ کوئی نہ پیتا۔ اب میں جنت میں جاکر بہت زیادہ شراب پیئوں گا،اس وقت تو میں "ایپل جوس" پی رہا ہوں"۔


رانا شمیم کے صاحبزادے غریدہ فاروقی کو کہتے ہیں کہ اگر انہیں یقین نہیں تو اپنے کیمرہ مین کو کہیں کہ آکر دیکھ لے کہ میں کیا پی رہا ہوں۔

رانا شمیم کے بیٹے کے اس بیان پر معروف گلوکار اور اداکار علی گل پیر نے مزاحیہ پیروڈی بناڈالی جس میں وہ نہ صرف احمد حسن رانا کے گیٹ اپ میں نظر آتے ہیں بلکہ غریدہ فاروقی کا بھی گیٹ اپ دھارتے ہیں۔

اپنی اس ویڈیو میں علی گل پیر غریدہ فاروقی کے گیٹ اپ میں خواتین کے لباس میں جبکہ احمد حسن رانا کے گیٹ اپ میں ہاتھ میں چھوٹے چھوٹے گلاس پکڑے نظر آتے ہیں جبکہ ایک سین میں وہ کیمرہ مین کے گیٹ اپ میں بھی نظر آتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1466336744186560512
آخر میں علی گل پیر اصل ویڈیو بھی شئیر کرتے ہیں جس میں احمد حسن رانا یہ بات کرتے نظر آتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1466337062580326406