ادائیگیوں میں ضمانت کی تاخیر،پاکستان میں موبائل فون کی تیاری بندش کےدہانےپر

4madinpakistamobileproductionbnd.jpg

پاکستان میں موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے انہیں ایل سی نہ ملنے کی وجہ مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری بند ہونے جا رہی ہے۔

لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) بینک یا مالی ادارے کی ایک دستاویز ہوتی ہے جو اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ فروخت کنندہ خریدار سے مکمل رقم بروقت وصول کرے گا۔ اس کا استعمال عالمی کاروباری صنعت میں ہوتا ہے۔

موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کے مطابق مرکزی بینک کی سخت شرائط کو پورا کرنے کے باوجود ایل سی نہ ملنے پر پاکستان میں مقامی سطح پر ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔ خام مال نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں موبائل فونز کے اسمبلنگ یونٹ بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔‘

موبائل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار عامر اللہ والا نے کہا ہے کہ ایل سی نہ ملنے کی وجہ سے سمارٹ فون سمیت کی پیڈ والے موبائل فونز کا سامان پاکستان نہیں پہنچ سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔امید ہے اس ہفتے میں کچھ پیش رفت ہوسکے گی۔

پاکستان میں اس وقت دو درجن سے زائد کمپنیاں مقامی سطح پر موبائل فون تیار کر رہی ہیں۔ جن میں انفینکس، آئی ٹیل، ٹیکنو سمیت چار بڑے برانڈز کے یونٹ مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں۔ اس کی وجہ سے مارکیٹ میں سمارٹ فون سمیت دیگر فونز کی عدم دستیابی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ برس 2021 میں مقامی سطح پر دو کروڑ 64 لاکھ 60 ہزار سے زائد موبائل فون بنائے گئے تھے جب کہ ایک کروڑ 20 لاکھ 60 ہزار سے زائد موبائل فونز درآمد کیے گئے تھے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت موبائل فون صارفین کی تعداد 19 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، ان میں سے 53 فیصد صارفین سمارٹ فونز استعمال کر رہے ہیں اور ان میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی اس بڑھتی تعداد کی وجہ سے پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور رواں برس کے پہلے چار ماہ میں مقامی طور پر 9.72 ملین موبائل فون بنائے گئے ہیں۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
China k 2 billions ke qareeb deal tu hi gae ha reserves m rakhnay ki..ab LC ka masla nahi hona chahay..in ch..otio ne kia kiya ha industries k sath??
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Cement market is going to contract by 10% according to the international cement review magazine.This means construction industry will slow down.Other industries will follow.The imported beggars and military establishment are responsible for this disaster.