اداکارہ حاجرہ یامین کیساتھ بازار میں کیا ہوا؟ اداکارہ کاانکشاف

hari1h1h21131.jpg


جنسی ہراسگی ، مرد اور خواتین کے لیے برابری کے حقوق اور تحفظ کو اجاگر کرنے والی اداکارہ ہاجرہ یامین خود بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکی ہیں۔

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ٹائم آؤٹ وِد احسن خان میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے خود کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعات پر گفتگو کی۔

میزبان احسن خان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ کبھی کوئی جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیاہے؟حاجرہ یامین نے بتایا کہ ایسا کئی مرتبہ ہو چکا ہے کہ بازار میں 10 ہاتھ لگے ہیں مجھے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں کس کس کو بتاؤں گی؟ اور اگر بتاؤں بھی تو کوئی یقین نہیں کرتا، آواز اُٹھاؤ تو کہا جاتا ہے کہ کوئی ثبوت ہے آپ کے پاس؟

حاجرہ یامین نے سوال اٹھایا کہ ہراسانی کا ثبوت کیسے دیا جائے،میں کیسے بتاؤں کے کس نے مجھے غلط طرح دیکھا یا غلط انداز سے ہاتھ لگانے کی کوشش کی؟

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب ان کے ساتھ ایسا ہوا تو انہوں نے دوسروں کے لئے آواز اُٹھانی شروع کی،کیونکہ اگر کسی بھی عورت یا بچے یا مرد کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آتا ہے تو کوئی ان کی بات پر یقین نہیں کرتا اور ان سے ثبوت مانگا جاتا ہے۔

ہاجرہ یامین نے کہا کہ میں نے لوگوں کے لئے آواز اُٹھائی اور اب جب کوئی میرے پاس اپنا مسئلہ لے کر آئے چاہے وہ عورت ہو یا مرد میں اس کی سُنتی ہوں اور اس کی بات پر مکمل یقین کرتی ہوں۔

میربان احسن خان نے ہاجرہ یامین کی بات پر مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں اس معاملےپر بات کرنے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے اور پھر اگر کسی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش بھی آئے تو وہ بتانے سے گریز کرتا ہے۔

حاجرہ یامین کا شمار شوبز کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو عورت مارچ میں بھی خواتین کے حق کیلیے آواز اٹھاتی نظر آئی ہیں،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اداکارہ کو تنقید کا سامنا رہا ہے۔
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
جب کوئی مرد انہیں نصیحت کرے کہ اس ڈیڑھ من کی لاش کو بازار نہ لے جاؤ اور گھر بیٹھو تو یہ مانتیں نہیں . بعد میں دھندھوڑا پیٹتی رہتی ہیں