اربوں کی گندم غائب ہونے کا اسکینڈل سیلاب کی صورتحال میں دبا دیا گیا؟

flood-wheat-sdl.jpg


ملک بھر میں سیلاب کے باعث گندم کی فصلوں کو بھی وسیع پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ اربوں روپے کی گندم غائب ہونے کا اسکینڈل بھی چل رہاہے، موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے،محکمہ خوراک نے اربوں کی گندم غائب ہونے کے اسکینڈل کو بارش اور سیلاب میں دبا دیا۔

ریکارڈ کے مطابق خریدی گئی گندم کھلے آسمان تلے رکھی تھی جوسیلاب کی نذرہوگئی، ایک بااثرافسر محکمہ خوراک کے تمام فیصلے کرتا ہے، یہ ہی افسر کی جانب سے گندم جاری کی جارہی ہےاور فی بوری گندم کے اجراء پر رشوت یہ شخص وصول کرتا ہے،حکومت کی سستا آٹا اسکیم سے فلورملز اور ٹریڈرز کو فائدہ ہوا ہے۔

دوسری جانب تین روز گزرنے کے باوجودعوام کو شہر کے کسی علاقے میں 65 روپے کلو آٹا نہیں مل رہاجبکہ سستا آٹا اسکیم سے محکمہ خوراک کے افسران کروڑ پتی بن گئے ہیں،حکومت کی جانب سے اربوں کی زرتلافی دینے کے باوجود عوام کو کوئی فائدہ سے محروم ہیں،فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ سستا آٹا اسکیم سے ان فلور ملوں کو بھی فائدہ پہنچاجن کی ملز بند پڑی ہیں۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Yeh tu sirf Billions rupees ka Wheat scandal hai ———Yahan tu Bajway Bharway Nadeem khusray aur degar Generals aur politicians aur Judges ka - Pakistan mei tu 1/2 Trillion Dollars ka scandal Ghaib kar dia gaya hai​

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

یہ سندھ حکومت کا سکینڈل ہے جو قریباً تین ماہ پہلے خبروں کی زینت بن چکا ہے

تھریڈ سٹارٹر تک خبر پہنچنے میں کچھ دیر ہو گئی