ارجنٹینا کے بعد ایک اور بڑے اسلامی ملک کا جے ایف17 طیارے خریدنے کا فیصلہ

2.jpg

گزشتہ روز پاکستانی صحافی اور اسٹریٹیجک تجزیہ کار حذیفہ فرید نے کہا کہ پاکستان کا ملائیشیا کے ساتھ بھی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی فروخت کیلئے معاہدہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا جے ایف 17 تھنڈر کی تھرڈ جنریشن کے طیاروں کے حصول کیلے معاہدہ کر رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1440371051066626057
اگر یہ خبر سچ ہے تو اس میں کوئی اچھنبے کی بات نہیں کیونکہ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارہ دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبے کے نتیجے میں بنایا جا رہا ہے۔ یہ لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے ایف اے-50 کے ساتھ دنیا میں ٹاپ چوائس کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ملائیشیا بحیرہ چین میں درپیش چیلنجز سےنمٹنے کیلئے اپنے لیے فائٹر لیڈ ان ٹرینر- لائیٹ کمبیٹ ایئر کرافٹ کی تلاش میں تھا جو کہ جے ایف 17 تھنڈر تھرڈ جنریشن کی صورت میں پوری ہوئی۔ اس حوالے سے معروف دفاعی ٹیکنالوجی جریدہ ڈیفنس نیوز نے بھی جون کے آخر میں لکھا تھا۔

ملائیشیا نے دسمبر 2018 میں اپنے لائیٹ کمبیٹ ایئر کرافٹ فلیٹ کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں جس پر اس کے پاس 8 ممالک کی جانب سے جوابات آئے تھے۔ ان میں بوئنگ T-7 ریڈ ہاک ، جنوبی کوریا کا KAI FA-50 ، اطالوی لیونارڈو M-346 ماسٹر ، بھارت کا HAL تیجاس ، چین-پاکستانی PAC JF-17 تھنڈر ، چین کا ہونگڈو L-15 ، اور روس کا Yakolev، یاک 130 اور چیک ایرو ووڈو کوڈی L-39NG بھی اس میں شامل تھے لیکن ملائیشیا کو جے ایف 17 تھنڈر ہی پسند آیا۔

اگرچہ بہت سے لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ JF-17 بلاک III ایک بہترین مدمقابل ہے ، ایک سستا اور زیادہ موثر طیارہ ہے لیکن اس کے باوجود کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ملائیشیا چین کے خلاف چینی طیارے استعمال کرنے کے حق میں نہیں ہے ، سوائے RMAF (رائل ملائیشین ایئر فورس) کی تربیت کے تاکہ دیکھا جائے کہ دشمن کے طیارے کس اہلیت کے حامل ہیں۔


واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل رواں سال مئی میں با ضابطہ طور پر 3 جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے بھی کیے تھے۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے کرونا وبا سے درپیش چیلنجز کے باوجود رواں سال مارچ میں طے شدہ شیڈول کے مطابق طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کیے۔

پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے اچھی خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ اب تک کئی ممالک جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کر چکے۔ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی مانگ میں اس وقت سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جب پاکستان نے بھارت کے جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی فروخت سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ جبکہ پاکستان کی دفاعی صنعت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ بھی ملے گا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Lets see if Chinese are happy with this deal.

China is in a different league, a Super power to be exact, so they have nothing to fear from JF-17 in possession of their opponent. Besides China themselves have pitched another of their jet to Malaysia which means they were very much informed/interested in selling either their own product or the product where they have almost half the stakes as far as the air frame and weaponry(of JF 17) is concerned.
 

The wizard

MPA (400+ posts)
Once again thank you to abhinandan... Pakistan make more deal with china for making more military equipment which will be cheaper than west weapons